Quran with Urdu translation - Surah At-Taubah ayat 129 - التوبَة - Page - Juz 11
﴿فَإِن تَوَلَّوۡاْ فَقُلۡ حَسۡبِيَ ٱللَّهُ لَآ إِلَٰهَ إِلَّا هُوَۖ عَلَيۡهِ تَوَكَّلۡتُۖ وَهُوَ رَبُّ ٱلۡعَرۡشِ ٱلۡعَظِيمِ ﴾
[التوبَة: 129]
﴿فإن تولوا فقل حسبي الله لا إله إلا هو عليه توكلت وهو﴾ [التوبَة: 129]
Abul Ala Maududi Ab agar yeh log tumse mooh pherte hain to (aey Nabi), insey kehdo ke “ mere liye Allah bas karta hai (kafi hai/suffices me), koi mabood nahin magar woh, usi par maine bharosa kiya aur woh maalik hai arsh e azeem ka” |
Ahmed Ali پھر اگر یہ لوگ پھر جائیں تو کہہ دو مجھے الله ہی کافی ہے اس کے سوا اور کوئی معبود نہیں اسی پر میں بھروسہ کرتا ہوں اور وہی عرش عظیم کا مالک ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry پھر اگر یہ لوگ پھر جائیں (اور نہ مانیں) تو کہہ دو کہ خدا مجھے کفایت کرتا ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں اسی پر میرا بھروسہ ہے اور وہی عرش عظیم کا مالک ہے |
Mahmood Ul Hassan پھر بھی اگر منہ پھیریں تو کہہ دے کہ کافی ہے مجھ کو اللہ کسی کی بندگی نہیں اسکے سوا اسی پر میں نے بھروسہ کیا اور وہی مالک ہے عرش عظیم کا [۱۵۵] |
Muhammad Hussain Najafi اے رسول(ص)) اگر اس پر بھی یہ لوگ روگردانی کرتے ہیں تو کہہ دیجیے کہ میرے لیے اللہ کافی ہے اس کے سوا کوئی الٰہ نہیں ہے۔ اسی پر میرا بھروسہ ہے اور وہی عرشِ عظیم کا مالک ہے۔ |