Quran with Urdu translation - Surah At-Taubah ayat 21 - التوبَة - Page - Juz 10
﴿يُبَشِّرُهُمۡ رَبُّهُم بِرَحۡمَةٖ مِّنۡهُ وَرِضۡوَٰنٖ وَجَنَّٰتٖ لَّهُمۡ فِيهَا نَعِيمٞ مُّقِيمٌ ﴾
[التوبَة: 21]
﴿يبشرهم ربهم برحمة منه ورضوان وجنات لهم فيها نعيم مقيم﴾ [التوبَة: 21]
Abul Ala Maududi Unka Rubb unhein apni rehmat aur khushnudi aur aisi jannaton ki basharat deta hai jahan unke liye payedaar aish ke samaan hain |
Ahmed Ali انہیں ان کا رب اپنی طرف سے مہربانی اور رضا مندی اور باغوں کی خوشخبری دیتا ہے جن میں انہیں ہمیشہ آرام ہوگا |
Fateh Muhammad Jalandhry ان کا پروردگار ان کو اپنی رحمت کی اور خوشنودی کی اور بہشتوں کی خوشخبری دیتا ہے جن میں ان کے لیے نعمت ہائے جاودانی ہے |
Mahmood Ul Hassan خوشخبری دیتا ہے انکو پروردگار انکا اپنی طرف سے مہربانی کی اور ضامندی کی اور باغوں کی کہ جن میں انکو آرام ہے ہمیشہ کا |
Muhammad Hussain Najafi ان کا پروردگار انہیں اپنی رحمتِ خاص اور خوشنودی اور ایسے بہشتوں کی خوشخبری دیتا ہے جن میں دائمی نعمت ہوگی۔ |