×

اگر ان سے پوچھو کہ تم کیا باتیں کر رہے تھے، تو 9:65 Urdu translation

Quran infoUrduSurah At-Taubah ⮕ (9:65) ayat 65 in Urdu

9:65 Surah At-Taubah ayat 65 in Urdu (الأوردية)

Quran with Urdu translation - Surah At-Taubah ayat 65 - التوبَة - Page - Juz 10

﴿وَلَئِن سَأَلۡتَهُمۡ لَيَقُولُنَّ إِنَّمَا كُنَّا نَخُوضُ وَنَلۡعَبُۚ قُلۡ أَبِٱللَّهِ وَءَايَٰتِهِۦ وَرَسُولِهِۦ كُنتُمۡ تَسۡتَهۡزِءُونَ ﴾
[التوبَة: 65]

اگر ان سے پوچھو کہ تم کیا باتیں کر رہے تھے، تو جھٹ کہہ دیں گے کہ ہم تو ہنسی مذاق اور دل لگی کر رہے تھے ان سے کہو، "کیا تمہاری ہنسی دل لگی اللہ اور اُس کی آیات اور اس کے رسول ہی کے ساتھ تھی؟

❮ Previous Next ❯

ترجمة: ولئن سألتهم ليقولن إنما كنا نخوض ونلعب قل أبالله وآياته ورسوله كنتم, باللغة الأوردية

﴿ولئن سألتهم ليقولن إنما كنا نخوض ونلعب قل أبالله وآياته ورسوله كنتم﴾ [التوبَة: 65]

Abul Ala Maududi
Agar insey pucho ke tum kya baatein kar rahey thay, to jhat keh denge ke hum to hansi mazaq aur dil lagi kar rahey thay. Insey kaho, “kya tumhari hansi dil lagi Allah aur uski aayat aur uske Rasool hi ke saath thi
Ahmed Ali
اور اگر تم ان سے دریافت کرو تو کہیں گے کہ ہم یونہی بات چیت اور دل لگی کر رہے تھےکہہ دو کیا الله سے اور اس کی آیتوں سے اور اس کے رسول سے تم ہنسی کرتے تھے
Fateh Muhammad Jalandhry
اور اگر تم ان سے (اس بارے میں) دریافت کرو تو کہیں گے ہم تو یوں ہی بات چیت اور دل لگی کرتے تھے۔ کہو کیا تم خدا اور اس کی آیتوں اور اس کے رسول سے ہنسی کرتے تھے
Mahmood Ul Hassan
اور اگر تو ان سے پوچھے تو وہ کہیں گے ہم تو بات چیت کرتےتھے اور دل لگی [۶۶] تو کہہ کیا اللہ سے اور اسکے حکموں سے اور اسکے رسول سے تم ٹھٹھے کرتے تھے [۶۷]
Muhammad Hussain Najafi
اے رسول(ص)) اگر آپ ان سے پوچھ گچھ کریں تو وہ ضرور کہیں گے کہ ہم تو صرف بحث کر رہے تھے اور تفریح طبعی کر رہے تھے۔ کیا تم اللہ، اس کے رسول اور اس کی آیات سے تمسخر کرتے ہو؟
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek