Quran with Urdu translation - Surah At-Taubah ayat 90 - التوبَة - Page - Juz 10
﴿وَجَآءَ ٱلۡمُعَذِّرُونَ مِنَ ٱلۡأَعۡرَابِ لِيُؤۡذَنَ لَهُمۡ وَقَعَدَ ٱلَّذِينَ كَذَبُواْ ٱللَّهَ وَرَسُولَهُۥۚ سَيُصِيبُ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ مِنۡهُمۡ عَذَابٌ أَلِيمٞ ﴾
[التوبَة: 90]
﴿وجاء المعذرون من الأعراب ليؤذن لهم وقعد الذين كذبوا الله ورسوله سيصيب﴾ [التوبَة: 90]
Abul Ala Maududi Badwi (bedouins) arabon mein se bhi bahut se log aaye jinhon ne uzar (excuse) kiye taa-ke unhein bhi pichey reh janey ki ijazat di jaye is tarah baith rahey woh log jinhon ne Allah aur uske Rasool se iman ka jhoota ahad kiya tha. In badwiyon (bedouins) mein se jin logon ne kufr ka tareeqa ikhtiyar kiya hai anqareeb woh dardnaak saza se do-chaar hongey |
Ahmed Ali اور بہانے کرنے والے گنوار آئے تاکہ انہیں رخصت مل جائے اوربیٹھ رہے وہ جنہوں نے الله اوراس کے رسول سے جھوٹ بولا تھا جو ان میں سے کافر ہیں عنقریب انہیں دردناک عذاب پہنچے گا |
Fateh Muhammad Jalandhry اور صحرا نشینوں میں سے بھی کچھ لوگ عذر کرتے ہوئے (تمہارے پاس) آئے کہ ان کو بھی اجازت دی جائے اور جنہوں نے خدا اور اس کے رسول سے جھوٹ بولا وہ (گھر میں) بیٹھ رہے سو جو لوگ ان میں سے کافر ہوئے ہیں ان کو دکھ دینے والا عذاب پہنچے گا |
Mahmood Ul Hassan اور آئے بہانہ کرنے والے گنوار تاکہ انکو رخصت مل جائے اور بیٹھ رہے جنہوں نے جھوٹ بولا تھا اللہ سے اور اسکے رسول سے اب پہنچے گا انکو جو کافر ہیں ان میں عذاب دردناک [۱۰۰] |
Muhammad Hussain Najafi اور صحرائی بَدوؤں میں عذر کرنے والے (آپ کے پاس) آئے کہ انہیں پیچھے رہ جانے کی اجازت دے دی جائے۔ اور جنہوں نے (اسلام کا اظہار کرکے) خدا و رسول سے جھوٹ بولا تھا وہ (بلا اجازت) گھروں میں بیٹھے رہے۔ ان میں سے جنہوں نے کفر اختیار کیا ہے انہیں عنقریب دردناک عذاب پہنچے گا۔ |