Quran with Hindustani translation - Surah Hud ayat 56 - هُود - Page - Juz 12
﴿إِنِّي تَوَكَّلۡتُ عَلَى ٱللَّهِ رَبِّي وَرَبِّكُمۚ مَّا مِن دَآبَّةٍ إِلَّا هُوَ ءَاخِذُۢ بِنَاصِيَتِهَآۚ إِنَّ رَبِّي عَلَىٰ صِرَٰطٖ مُّسۡتَقِيمٖ ﴾
[هُود: 56]
﴿إني توكلت على الله ربي وربكم ما من دابة إلا هو آخذ﴾ [هُود: 56]
Muhammad Junagarhi Mera bharosa sirf Allah Taalaa per hi hai jo mera aur tum sab ka perwerdigar hai jitney bhi paon dharney walay hain sab ki payshani wohi thamay huye hai. Yaqeenan mera rab bilkul sahih raah per hai |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim mera bharosa sirf Allah tala hee par hai jo mera aur tum sub ka parvardigaar hai, jitne bhi paao dharne wale hai sub ke peshani wahi thaame hoye hai, yaqinan mera rub bilkul sahih raah par hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari پھر اگر تم روگردانی کرو تو میں نے تو پہنچادیا ہے تمھیں وہ پیغام جسے دے کر مجھے بھیجا گیا ہے تمھاری طرف اور جانشین بنادے گا۔ میرا رب کسی اور قوم کو تمھارے علاوہ اور تم اس کا کچھ بھی نہ بگاڑ سکو گے۔ بےشک میرا رب ہر چیز کا نگہبان ہے۔ |
Muhammad Tahir Ul Qadri بیشک میں نے اللہ پر توکل کر لیا ہے جو میرا (بھی) رب ہے اور تمہارا (بھی) رب ہے، کوئی چلنے والا (جاندار) ایسا نہیں مگر وہ اسے اس کی چوٹی سے پکڑے ہوئے ہے (یعنی مکمل طور پر اس کے قبضۂ قدرت میں ہے)۔ بیشک میرا رب (حق و عدل میں) سیدھی راہ پر (چلنے سے ملتا) ہے |
Muhammad Taqi Usmani میں نے تو اللہ پر بھروسہ کر رکھا ہے جو میرا بھی پروردگار ہے اور تمہارا بھی پروردگار۔ زمین پر چلنے والا کوئی جاندار ایسا نہیں جس کی چوٹی اس کے قبضے میں نہ ہو، یقینا میرا پروردگار سیدھے راستے پر ہے۔ ۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi میرا اعتماد پروردگار پر ہے جو میرا اور تمہارا سب کا خدا ہے اور کوئی زمین پر چلنے والا ایسا نہیںہے جس کی پیشانی اس کے قبضہ میں نہ ہو میرے پروردگار کا راستہ بالکل سیدھا ہے |