Quran with Hindustani translation - Surah Ibrahim ayat 12 - إبراهِيم - Page - Juz 13
﴿وَمَا لَنَآ أَلَّا نَتَوَكَّلَ عَلَى ٱللَّهِ وَقَدۡ هَدَىٰنَا سُبُلَنَاۚ وَلَنَصۡبِرَنَّ عَلَىٰ مَآ ءَاذَيۡتُمُونَاۚ وَعَلَى ٱللَّهِ فَلۡيَتَوَكَّلِ ٱلۡمُتَوَكِّلُونَ ﴾
[إبراهِيم: 12]
﴿وما لنا ألا نتوكل على الله وقد هدانا سبلنا ولنصبرن على ما﴾ [إبراهِيم: 12]
Muhammad Junagarhi Aakhir kiya waja hai kay hum Allah Taalaa per bharosa na rakhen jabkay ussi ney humen humari rahen sujhaee hain. Wallah jo ezayen tum humen do gay hum unn per sabar hi keren gay. Tawakkal kerney walon ko yehi laeeq hai kay Allah hi per tawakkal keren |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim aaqir kya wajeh hai ke hum Allah ta’ala par bharosa na rakhe jab ke osi ne hamein hamari raahe sjhaayi hai, wallah jo ezaaye tum hamein doge hum un par sabr hee karenge, tawakkal karne walo ko yahi laayeq hai ke Allah hee par tawakkal kare |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اور کہا کفار نے اپنے رسولوں کو کہ ہم ضرورباہر نکال دیں گے تمھیں اپنے ملک سے یا تمھیں لوٹ آنا ہوگا ہماری ملت میں۔ پس وحی بھیجی ان کی طرف ان کے پروردگار نے کہ (مت گھبراؤ) ہم تباہ کردینگے ان ظالموں کو |
Muhammad Tahir Ul Qadri اور ہمیں کیا ہے کہ ہم اللہ پر بھروسہ نہ کریں درآنحالیکہ اسی نے ہمیں (ہدایت و کامیابی کی) راہیں دکھائی ہیں، اور ہم ضرور تمہاری اذیت رسانیوں پر صبر کریں گے اور اہلِ توکل کو اللہ ہی پر توکل کرنا چاہیے |
Muhammad Taqi Usmani اور آخر ہم کیوں اللہ پر بھروسہ نہ رکھیں، جبکہ اس نے ہمیں ان راستوں کی ہدایت دے دی ہے جن پر ہمیں چلنا ہے ؟ اور تم نے ہمیں جو تکلیفیں پہنچائی ہیں، ان پر ہم یقینا صبر کریں گے، اور جن لوگوں کو بھروسہ رکھنا ہو، انہیں اللہ ہی پر بھروسہ رکھنا چاہیے۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اور ہم کیوں نہ اللہ پر بھروسہ کریں جب کہ اسی نے ہمیں ہمارے راستوں کی ہدایت دی ہے اور ہم یقینا تمہاری اذیتوں پر صبر کریں گے اور بھروسہ کرنے والے تو اللہ ہی پر بھروسہ کرتے ہیں |