Quran with Hindustani translation - Surah An-Nahl ayat 86 - النَّحل - Page - Juz 14
﴿وَإِذَا رَءَا ٱلَّذِينَ أَشۡرَكُواْ شُرَكَآءَهُمۡ قَالُواْ رَبَّنَا هَٰٓؤُلَآءِ شُرَكَآؤُنَا ٱلَّذِينَ كُنَّا نَدۡعُواْ مِن دُونِكَۖ فَأَلۡقَوۡاْ إِلَيۡهِمُ ٱلۡقَوۡلَ إِنَّكُمۡ لَكَٰذِبُونَ ﴾
[النَّحل: 86]
﴿وإذا رأى الذين أشركوا شركاءهم قالوا ربنا هؤلاء شركاؤنا الذين كنا ندعوا﴾ [النَّحل: 86]
Muhammad Junagarhi Aur jab mushrikeen apney sharikon ko dekh len gay to kahen gay aey humaray perwerdigar! Yehi humaray woh shareek hain jinhen hum tujhay chor ker pukara kertay thay pus woh unhen jawab den gay kay tum bilkul hi jhootay ho |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim aur jab mushrikeen apne shariko ko dekh lenge, to kahenge aye hamare parvardigaar yahi hamare wo shareek hai jinhe hum tujhe chohd kar pukara karte thein, pas wo unhe jawaab denge ke tum bilkul hee jhoote ho |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اور جب دیکھیں گے مشرک اپنے (ٹھیرائے ہوئے) شریکوں کوتو بول اٹھینگے اے ہمارے رب! یہ ہیں ہمارے بنائے ہوئے شریک جنھیں ہم پوجا کرتے تھے تجھے چھوڑ کر تو وہ شریک انھیں جواب دینگے یقیناً تم جھوٹ بول رہے ہو |
Muhammad Tahir Ul Qadri اور جب مشرک لوگ اپنے (خود ساختہ) شریکوں کو دیکھیں گے تو کہیں گے: اے ہمارے رب! یہی ہمارے شریک تھے جن کی ہم تجھے چھوڑ کر پرستش کرتے تھے، پس وہ (شرکاء) انہیں (جواباً) پیغام بھیجیں گے کہ بیشک تم جھوٹے ہو |
Muhammad Taqi Usmani اور جن لوگوں نے اللہ کے ساتھ شرک کیا تھا، جب وہ اپنے (گھڑے ہوئے) شریکوں کو دیکھیں گے تو کہیں گے کہ : اے ہمارے پروردگار ! یہ ہیں ہمارے (بنائے ہوئے) وہ شریک جن کو ہم تجھے چھوڑ کر پکارا کرتے تھے۔ اس موقع پر وہ (گھڑے ہوئے شریک) ان پر بات پھینک ماریں گے کہ : تم بالکل جھوٹے ہو۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اور جب مشرکین اپنے شرکائ کو دیکھیں گے تو کہیں گے پروردگار یہی ہمارے شرکائ تھے جنہیں ہم تجھے چھوڑ کر پکارا کرتے تھے پھر وہ شرکائ اس بات کو ان ہی کی طرف پھینک دیں گے کہ تم لوگ بالکل جھوٹے ہو |