Quran with Hindustani translation - Surah Al-Isra’ ayat 39 - الإسرَاء - Page - Juz 15
﴿ذَٰلِكَ مِمَّآ أَوۡحَىٰٓ إِلَيۡكَ رَبُّكَ مِنَ ٱلۡحِكۡمَةِۗ وَلَا تَجۡعَلۡ مَعَ ٱللَّهِ إِلَٰهًا ءَاخَرَ فَتُلۡقَىٰ فِي جَهَنَّمَ مَلُومٗا مَّدۡحُورًا ﴾
[الإسرَاء: 39]
﴿ذلك مما أوحى إليك ربك من الحكمة ولا تجعل مع الله إلها﴾ [الإسرَاء: 39]
Muhammad Junagarhi Yeh bhi munjmila uss wahee kay hai jo teri janib teray rab ney hikmat say utari hai tu Allah kay sath kissi aur ko mabood na banana kay malamat khorda aur raand-e-dargah hoker dozakh mein daal diya jaye |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim ye bhi min-jumla us wahi ke hai jo teri jaanib tere rub ne hikmath se utaari hai, tu Allah ke saath kisi aur ko maaboodh na banana, ke malaamath khorda aur raandaye dargah ho kar dozakh mein daal diya jaaye |
Muhammad Karam Shah Al Azhari یہ ہدایات جنھیں بذریعہ وحی آپ کی طرف آپ کے رب نے بھیجا ہے دانائی کی باتوں میں سے ہیں اور (اے سننے والے!) نہ بناؤ اللہ تعالیٰ کے ساتھ کوئی اور معبود ورنہ تجھے پھینک دیے جائے گا جہنم میں اس حال میں کہ تمھیں ملامت کی جائیگی |
Muhammad Tahir Ul Qadri یہ حکمت و دانائی کی ان باتوں میں سے ہے جو آپ کے رب نے آپ کی طرف وحی فرمائی ہیں، اور (اے انسان!) اللہ کے ساتھ کوئی دوسرا معبود نہ ٹھہرا (ورنہ) تو ملامت زدہ (اور اللہ کی رحمت سے) دھتکارا ہوا ہو کر دوزخ میں جھونک دیا جائے گا |
Muhammad Taqi Usmani (اے پیغمبر) یہ وہ حکمت کی باتیں ہیں جو تمہارے پروردگار نے تم پر وحی کے ذریعے پہنچائی ہیں۔ اور (اے انسان) اللہ کے ساتھ کسی اور کو معبود نہ بنا، ورنہ تجھے ملامت کرکے، دھکے دے کر دوزخ میں پھینک دیا جائے گا۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi یہ وہ حکمت ہے جس کی وحی تمہارے پروردگار نے تمہاری طرف کی ہے اور خبردار خدا کے ساتھ کسی اور کو خدا نہ قرار دینا کہ جہنمّ میں ملامت اور ذلّت کے ساتھ ڈال دیئے جاؤ |