Quran with Urdu translation - Surah Al-Isra’ ayat 39 - الإسرَاء - Page - Juz 15
﴿ذَٰلِكَ مِمَّآ أَوۡحَىٰٓ إِلَيۡكَ رَبُّكَ مِنَ ٱلۡحِكۡمَةِۗ وَلَا تَجۡعَلۡ مَعَ ٱللَّهِ إِلَٰهًا ءَاخَرَ فَتُلۡقَىٰ فِي جَهَنَّمَ مَلُومٗا مَّدۡحُورًا ﴾
[الإسرَاء: 39]
﴿ذلك مما أوحى إليك ربك من الحكمة ولا تجعل مع الله إلها﴾ [الإسرَاء: 39]
Abul Ala Maududi Yeh woh hikmat ki baatein hain jo tere Rubb ne tujhpar wahee ki hai aur dekh! Allah ke saath koi dusra mabood na bana baith warna tu jahannum mein daal diya jayega malamat zada aur har bhalayi se mehroom hokar |
Ahmed Ali یہ اس حکمت میں سے ہے جسے تیرے رب نے تیری طرف وحی کیا ہے اور الله کے ساتھ اور کسی کو معبود نہ بنا ورنہ تو ملزم مردود بنا کر جہنم میں ڈال دیا جائے گا |
Fateh Muhammad Jalandhry اے پیغمبر یہ ان (ہدایتوں) میں سے ہیں جو خدا نے دانائی کی باتیں تمہاری طرف وحی کی ہیں۔ اور خدا کے ساتھ کوئی معبود نہ بنانا کہ (ایسا کرنے سے) ملامت زدہ اور (درگاہ خدا سے) راندہ بنا کر جہنم میں ڈال دیئے جاؤ گے |
Mahmood Ul Hassan یہ ہے ان باتوں میں سے جو وحی بھیجی تیرے رب نے تیری طرف عقل کے کاموں سے [۵۸] اور نہ ٹھہرہا اللہ کے سوائے کسی اور کی بندگی پھر پڑے تو دوزخ میں الزام کھا کر دھکیلا جا کر [۵۹] |
Muhammad Hussain Najafi یہ سب باتیں حکمت و دانائی کی ان باتوں میں سے ہیں جو آپ کے پروردگار کی طرف سے آپ پر وحی کی گئی ہیں اللہ کے ساتھ کوئی دوسرا الٰہ (خدا) قرار نہ دو ورنہ اس حال میں جہنم میں ڈالے جاؤگے کہ تم ملامت زدہ اور راندۂ بارگاہ ہوگے۔ |