Quran with Hindustani translation - Surah Maryam ayat 42 - مَريَم - Page - Juz 16
﴿إِذۡ قَالَ لِأَبِيهِ يَٰٓأَبَتِ لِمَ تَعۡبُدُ مَا لَا يَسۡمَعُ وَلَا يُبۡصِرُ وَلَا يُغۡنِي عَنكَ شَيۡـٔٗا ﴾
[مَريَم: 42]
﴿إذ قال لأبيه ياأبت لم تعبد ما لا يسمع ولا يبصر ولا﴾ [مَريَم: 42]
Muhammad Junagarhi Jabkay unhon ney apney baap say kaha kay abba jaan! Aap inn ki pooja paat kiyon ker rahey hain jo na sunen na dekhen? Na aap ko kuch bhi faeeda phoncha saken |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim jab ke unhone apne baap se kaha ke abba jaan! aap un ki puja paat kyo kar rahe hain, jo na sone na dekhe? na aap ko kuch bhi fayeda pahoncha sake |
Muhammad Karam Shah Al Azhari جب انھوں نے کہا اپنے باپ سے کہ اے میرے باپ تو کیوں عبادت کرتا ہے اس کی جو نہ کچھ سنتا ہے اور نہ کچھ دیکھتا ہے اور نہ تجھے کوئی فائدہ پہنچا سکتاہے |
Muhammad Tahir Ul Qadri جب انہوں نے اپنے باپ (یعنی چچا آزر سے جس نے آپ کے والد تارخ کے انتقال کے بعد آپ کو پالا تھا) سے کہا: اے میرے باپ! تم ان (بتوں) کی پرستش کیوں کرتے ہو جو نہ سن سکتے ہیں اور نہ دیکھ سکتے ہیں اور نہ تم سے کوئی (تکلیف دہ) چیز دور کرسکتے ہیں |
Muhammad Taqi Usmani یاد کرو جب انہوں نے اپنے باپ سے کہا تھا کہ : ابا جان ! آپ ایسی چیزوں کی کیوں عبادت کرتے ہیں جو نہ سنتی ہیں، نہ دیکھتی ہیں، اور نہ آپ کا کوئی کام کرسکتی ہیں ؟ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi جب انہوں نے اپنے پالنے والے باپ سے کہا کہ آپ ایسے کی عبادت کیوں کرتے ہیں جو نہ کچھ سنتا ہے نہ دیکھتا ہے اور نہ کسی کام آنے والا ہے |