×

(انہیں ذرا اُس موقع کی یاد دلاؤ) جبکہ اُس نے اپنے باپ 19:42 Urdu translation

Quran infoUrduSurah Maryam ⮕ (19:42) ayat 42 in Urdu

19:42 Surah Maryam ayat 42 in Urdu (الأوردية)

Quran with Urdu translation - Surah Maryam ayat 42 - مَريَم - Page - Juz 16

﴿إِذۡ قَالَ لِأَبِيهِ يَٰٓأَبَتِ لِمَ تَعۡبُدُ مَا لَا يَسۡمَعُ وَلَا يُبۡصِرُ وَلَا يُغۡنِي عَنكَ شَيۡـٔٗا ﴾
[مَريَم: 42]

(انہیں ذرا اُس موقع کی یاد دلاؤ) جبکہ اُس نے اپنے باپ سے کہا کہ "ابّا جان، آپ کیوں اُن چیزوں کی عبادت کرتے ہیں جو نہ سنتی ہیں نہ دیکھتی ہیں اور نہ آپ کا کوئی کام بنا سکتی ہیں؟

❮ Previous Next ❯

ترجمة: إذ قال لأبيه ياأبت لم تعبد ما لا يسمع ولا يبصر ولا, باللغة الأوردية

﴿إذ قال لأبيه ياأبت لم تعبد ما لا يسمع ولا يبصر ولا﴾ [مَريَم: 42]

Abul Ala Maududi
(Inhein zara us mauqe ki yaad dilao) jabke usne apne baap se kaha ke “Abbajaan, aap kyun un cheezon ki ibadat karte hain jo na sunti hain na dekhti hain aur na aap ka koi kaam bana sakti hain
Ahmed Ali
جب اپنے باپ سے کہا اے میرے باپ تو کیوں پوجتاہے ایسے کو جونہ سنتا ہے اور نہ دیکھتا ہے اور نہ تیرےکچھ کام آ سکے
Fateh Muhammad Jalandhry
جب انہوں نے اپنے باپ سے کہا کہ ابّا آپ ایسی چیزوں کو کیوں پوجتے ہیں جو نہ سنیں اور نہ دیکھیں اور نہ آپ کے کچھ کام آسکیں
Mahmood Ul Hassan
جب کہا اپنے باپ کو اے باپ میرے کیوں پوجتا ہے اسکو جو نہ سنے اور نہ دیکھے اور نہ کام آئے تیرے کچھ [۵۰]
Muhammad Hussain Najafi
جب انہوں نے اپنے (منہ بولے) باپ (حقیقی چچا) آذر سے کہا کہ اے باپ! آپ ان چیزوں کی عبادت کیوں کرتے ہیں جو نہ سنتی ہیں اور نہ دیکھتی ہیں اور نہ آپ کو کوئی فائدہ پہنچا سکتی ہیں۔
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek