Quran with Hindustani translation - Surah Maryam ayat 48 - مَريَم - Page - Juz 16
﴿وَأَعۡتَزِلُكُمۡ وَمَا تَدۡعُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِ وَأَدۡعُواْ رَبِّي عَسَىٰٓ أَلَّآ أَكُونَ بِدُعَآءِ رَبِّي شَقِيّٗا ﴾
[مَريَم: 48]
﴿وأعتزلكم وما تدعون من دون الله وأدعو ربي عسى ألا أكون بدعاء﴾ [مَريَم: 48]
Muhammad Junagarhi Mein to tumhen bhi aur jin jin ko tum Allah Taalaa kay siwa pukartay ho unhen bhi sab ko chor raha hun. Sirf apney perwerdigar ko pukarta rahoon ga mujhay yaqeen hai kay mein apney perwerdigar say dua maang ker mehroom na rahoon ga |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim main to tumhe bhi aur jin jin ko tum Allah ta’ala ke siva pukaarte ho, unhe bhi sab ko chohd raha hoon, sirf apne parvardigaar ko pukaarta rahonga, mujhe yaqeen hai ke main apne parvardigaar se dua maang kar mehroom na rahonga |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اور میں الگ ہو جاؤں گا تم سے اور (ان سے بھی) جن کی تم عبادت کرتے ہو اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر اور میں اپنے رب کی عبادت کرونگا۔ مجھے امید ہے کہ میں اپنے رب کی عبادت کی برکت سے نا مراد نہیں رہونگا |
Muhammad Tahir Ul Qadri اور میں تم (سب) سے اور ان (بتوں) سے جنہیں تم اللہ کے سوا پوجتے ہو کنارہ کش ہوتا ہوں اور اپنے رب کی عبادت میں (یک سُو ہو کر) مصروف ہوتا ہوں، امید ہے میں اپنے رب کی عبادت کے باعث محرومِ (کرم) نہ رہوں گا |
Muhammad Taqi Usmani اور میں آپ لوگوں سے بھی الگ ہوتا ہوں، اور اللہ کو چھوڑ کر آپ لوگ جن جن کی عبادت کرتے ہیں، ان سے بھی، اور میں اپنے پروردگار کو پکارتا رہوں گا۔ مجھے پوری امید ہے کہ اپنے رب کو پکار کر میں نامراد نہیں رہوں گا۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اور آپ کو آپ کے معبودوں سمیت چھوڑ کر الگ ہوجاؤں گا اور اپنے رب کو آواز دوں گا کہ اس طرح میں اپنے پروردگار کی عبادت سے محروم نہ رہوں گا |