Quran with Hindustani translation - Surah Maryam ayat 61 - مَريَم - Page - Juz 16
﴿جَنَّٰتِ عَدۡنٍ ٱلَّتِي وَعَدَ ٱلرَّحۡمَٰنُ عِبَادَهُۥ بِٱلۡغَيۡبِۚ إِنَّهُۥ كَانَ وَعۡدُهُۥ مَأۡتِيّٗا ﴾
[مَريَم: 61]
﴿جنات عدن التي وعد الرحمن عباده بالغيب إنه كان وعده مأتيا﴾ [مَريَم: 61]
Muhammad Junagarhi Humeshgi wali jannaton mein jin ka ghaeebana wada Allah meharban ney apney bandon say kiya hai. Be-shak uss ka wada poora honey wala hi hai |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim hameshgi waali jannato mein jin ka ghaayebaana waada, Allah meherbaan ne apne bandho se kiya hai, beshak us ka waada pura hone waala hee hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari سدا بہار چمن جن کا وعدہ (خداوند) رحمن نے اپنے بندوں سے غیب میں کیا ہے یقیناً اس کا وعدہ پورا ہو کر رہنے والا ہے |
Muhammad Tahir Ul Qadri ایسے سدا بہار باغات میں (رہیں گے) جن کا (خدائے) رحمان نے اپنے بندوں سے غیب میں وعدہ کیا ہے، بیشک اس کا وعدہ پہنچنے ہی والا ہے |
Muhammad Taqi Usmani (ان کا داخلہ) ایسے ہمیشہ باقی رہنے والے باغات میں (ہوگا) جن کا خدائے رحمن نے اپنے بندوں سے ان کے دیکھے بغیر وعدہ کر رکھا ہے۔ یقینا اس کا وعدہ ایسا ہے کہ یہ اس تک ضرور پہنچیں گے۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi ہمیشہ رہنے والی جنّت جس کا رحمان نے اپنے بندوں سے غیبی وعدہ کیا ہے اور یقینا اس کا وعدہ سامنے آنے والا ہے |