Quran with Hindustani translation - Surah Maryam ayat 9 - مَريَم - Page - Juz 16
﴿قَالَ كَذَٰلِكَ قَالَ رَبُّكَ هُوَ عَلَيَّ هَيِّنٞ وَقَدۡ خَلَقۡتُكَ مِن قَبۡلُ وَلَمۡ تَكُ شَيۡـٔٗا ﴾
[مَريَم: 9]
﴿قال كذلك قال ربك هو علي هين وقد خلقتك من قبل ولم﴾ [مَريَم: 9]
Muhammad Junagarhi Irshad hua kay wada issi tarah ho chuka teray rab ney farma diya hai kay mujh per to yeh bilkul aasan hai aur tu khud jabkay kuch na tha mein tujhay peda ker chuka hun |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim irshaad hoa ke waada isi tarah ho chuka, tere rub ne farma diya hai ke mujh par to ye bilkul asaan hain, aur tu khud jab ke kuch na tha, main tujhe paida kar chuka hoon |
Muhammad Karam Shah Al Azhari فرمایا یونہی ہوگا تیرے رب نے فرمایا ہے کہ اس کبر سنی میں بچہ دینا میرے لیے آسان بات ہے اور (دیکھو) میں نے تمھیں بھی تو پیدا کیا تھا اس سے پیشتر حالانکہ تم کچھ بھی نہ تھے |
Muhammad Tahir Ul Qadri فرمایا: (تعجب نہ کرو) ایسے ہی ہوگا، تمہارے رب نے فرمایا ہے: یہ (لڑکا پیدا کرنا) مجھ پر آسان ہے اور بیشک میں اس سے پہلے تمہیں (بھی) پیدا کرچکا ہوں اس حالت سے کہ تم (سرے سے) کوئی چیز ہی نہ تھے |
Muhammad Taqi Usmani کہا : ہاں ! ایسا ہی ہوگا۔ تمہارے رب نے فرمایا ہے کہ یہ تو میرے لیے معمولی بات ہے، اور اس سے پہلے میں نے تمہیں پیدا کیا تھا جب تم کچھ بھی نہیں تھے۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi ارشاد ہوا اسی طرح تمہارے پروردگار کا فرمان ہے کہ یہ بات میرے لئے بہت آسان ہے اور میں نے اس سے پہلے خود تمہیں بھی پیدا کیا ہے جب کہ تم کچھ نہیں تھے |