Quran with Urdu translation - Surah Maryam ayat 9 - مَريَم - Page - Juz 16
﴿قَالَ كَذَٰلِكَ قَالَ رَبُّكَ هُوَ عَلَيَّ هَيِّنٞ وَقَدۡ خَلَقۡتُكَ مِن قَبۡلُ وَلَمۡ تَكُ شَيۡـٔٗا ﴾
[مَريَم: 9]
﴿قال كذلك قال ربك هو علي هين وقد خلقتك من قبل ولم﴾ [مَريَم: 9]
Abul Ala Maududi Jawab mila “aisa hi hoga. Tera Rubb farmata hai ke yeh to mere liye ek zara si baat hai, aakhir issey pehle main tujhey paida kar chuka hoon jabke tu koi cheez na tha” |
Ahmed Ali کہا ایسا ہی ہوگا تیرے رب نے کہاہے وہ مجھ پر آسان ہے اور میں نے تجھے اس سے پہلے پیدا کیا حالانکہ تو کوئی چیز نہ تھا |
Fateh Muhammad Jalandhry حکم ہوا کہ اسی طرح (ہوگا) تمہارے پروردگار نے فرمایا ہے کہ مجھے یہ آسان ہے اور میں پہلے تم کو بھی تو پیدا کرچکا ہوں اور تم کچھ چیز نہ تھے |
Mahmood Ul Hassan کہا یونہی ہو گا [۱۰] فرما دیا تیرے رب نے وہ مجھ پر آسان ہے اور تجھ کو پیدا کیا میں نے پہلے سے اور نہ تھا تو کوئی چیز [۱۱] |
Muhammad Hussain Najafi ارشاد ہوا: ایسا ہی ہوگا۔ تمہارا پروردگار فرماتا ہے کہ وہ مجھ پر آسان ہے اور میں نے ہی اس سے پہلے تمہیں پیدا کیا جبکہ تم کچھ بھی نہ تھے۔ |