Quran with Hindustani translation - Surah Ta-Ha ayat 73 - طه - Page - Juz 16
﴿إِنَّآ ءَامَنَّا بِرَبِّنَا لِيَغۡفِرَ لَنَا خَطَٰيَٰنَا وَمَآ أَكۡرَهۡتَنَا عَلَيۡهِ مِنَ ٱلسِّحۡرِۗ وَٱللَّهُ خَيۡرٞ وَأَبۡقَىٰٓ ﴾
[طه: 73]
﴿إنا آمنا بربنا ليغفر لنا خطايانا وما أكرهتنا عليه من السحر والله﴾ [طه: 73]
Muhammad Junagarhi Hum (iss umeed say) apney perwerdigar per eman laye kay woh humari khatayen moaf farma dey aur (khaas ker) kadoogari (ka gunah) jiss per tum ney humen majboor kiya hai Allah hi behtar aur hamesha baqi rehney wala hai |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim hum (is ummeed se) apne parvardigaar par imaan laaye ke wo hamaari qataaye maaf farmaade aur (qaas kar) jaadugari (ka gunaah) jis par tum ne hamein majboor kiya hai, Allah hee behtar aur hamesha baaqi rehne wala hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari یقیناً ہم ایمان لے آئے ہیں اپنے رب پر تاکہ وہ بخشدے ہمارے لیے ہماری خطاؤں کو اور اس قصور کو بھی جس پر تم نے مجبور کیا ہے یعنی فن سحر۔ اور اللہ تعالیٰ ہی سب سے بہتر ہے اور ہمیشہ رہنے والا ہے |
Muhammad Tahir Ul Qadri بیشک ہم اپنے رب پر ایمان لائے ہیں تاکہ وہ ہماری خطائیں بخش دے اور اسے بھی (معاف فرما دے) جس جادوگری پر تو نے ہمیں مجبور کیا تھا، اور اللہ ہی بہتر ہے اور ہمیشہ باقی رہنے والا ہے |
Muhammad Taqi Usmani ہم تو اپنے رب پر ایمان لاچکے ہیں، تاکہ وہ ہمارے گناہوں کو بھی بخش دے، اور جادو کے اس کام کو بھی جس پر تم نے ہمیں مجبور کیا۔ اور اللہ ہی سب سے اچھا اور ہمیشہ باقی رہنے والا ہے۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi ہم اپنے پروردگار پر ایمان لے آئے ہیں کہ وہ ہماری خطاؤں کو معاف کردے اور اس جادو کو بخش دے جس پر تو نے ہمیں مجبور کیا تھا اور اللہ سب سے بہتر ہے ا ورہی باقی رہنے والا ہے |