Quran with Urdu translation - Surah Ta-Ha ayat 73 - طه - Page - Juz 16
﴿إِنَّآ ءَامَنَّا بِرَبِّنَا لِيَغۡفِرَ لَنَا خَطَٰيَٰنَا وَمَآ أَكۡرَهۡتَنَا عَلَيۡهِ مِنَ ٱلسِّحۡرِۗ وَٱللَّهُ خَيۡرٞ وَأَبۡقَىٰٓ ﴾
[طه: 73]
﴿إنا آمنا بربنا ليغفر لنا خطايانا وما أكرهتنا عليه من السحر والله﴾ [طه: 73]
Abul Ala Maududi Hum to apne Rubb par iman le aaye taa-ke woh hamari khatayein maaf karde, aur is jaadugari se jispar tu nay humein majboor kiya tha darguzar farmaye. Allah hi accha hai aur wahi baaqi rehne waala hai” |
Ahmed Ali بے شک ہم اپنے رب پر ایمان لائے ہیں تاکہ ہمارے گناہ معاف کرے اور جو تو نے ہم سے زبردستی جادو کرایا اور الله بہتر اور سدا باقی رہنے والا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry ہم اپنے پروردگار پر ایمان لے آئے تاکہ وہ ہمارے گناہوں کو معاف کرے اور (اسے بھی) جو آپ نے ہم سے زبردستی جادو کرایا۔ اور خدا بہتر اور باقی رہنے والا ہے |
Mahmood Ul Hassan ہم یقین لائے ہیں اپنے رب پر تاکہ بخشے ہم کو ہمارے گناہ اور جو تو نے زبردستی کروایا ہم سے یہ جادو [۷۵] اور اللہ بہتر ہے اور سدا باقی رہنے والا [۷۶] |
Muhammad Hussain Najafi ہم تو اپنے پروردگار پر ایمان لا چکے ہیں تاکہ وہ ہماری خطاؤں کو اور اس جادوگری کو جس پر تو نے ہمیں مجبور کیا تھا معاف کر دے۔ ہمارے لئے اللہ ہی بہتر ہے اور وہی زیادہ دیرپا ہے۔ |