Quran with Hindustani translation - Surah Al-hajj ayat 48 - الحج - Page - Juz 17
﴿وَكَأَيِّن مِّن قَرۡيَةٍ أَمۡلَيۡتُ لَهَا وَهِيَ ظَالِمَةٞ ثُمَّ أَخَذۡتُهَا وَإِلَيَّ ٱلۡمَصِيرُ ﴾
[الحج: 48]
﴿وكأين من قرية أمليت لها وهي ظالمة ثم أخذتها وإلي المصير﴾ [الحج: 48]
Muhammad Junagarhi Boht si zulm kerney wali bastiyon ko mein ney dheel di phir aakhir unhen pakar liya aur meri hi taraf lot ker aana hai |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim bahuth si zulm karne waali bastiyo ko main ne dheel di phir aaqir unhe pakad liya aur meri hee taraf laut kar aana hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اور کتنی بستیاں تھیں جنھیں میں نے (کافی عرصہ) ڈھیل دی حالانکہ وہ ظالم تھیں پھر (جب وہ باز نہ آئے) تو میں نے انھیں پکڑ لیا اور میری طرف ہی (سب کو) لوٹنا ہے |
Muhammad Tahir Ul Qadri اور کتنی ہی بستیاں (ایسی) ہیں جن کو میں نے مہلت دی حالانکہ وہ ظالم تھیں پھر میں نے انہیں (عذاب کی) گرفت میں لے لیا، اور (ہر کسی کو) میری ہی طرف لوٹ کر آنا ہے |
Muhammad Taqi Usmani اور کتنی ہی بستیاں ایسی تھیں جنہیں میں نے مہلت دی تھی، اور وہ ظلم کرتی رہیں، پھر میں نے انہیں پکڑ میں لے لیا، اور سب کو آخر کار میرے پاس ہی لوٹنا ہوگا۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اور کتنی ہی بستیاں تھیں جنہیں ہم نے مہلت دی حالانکہ وہ ظالم تھیں پھر ہم نے انہیں اپنی گرفت میں لے لیا اور بالآخر سب کی بازگشت ہماری ہی طرف ہے |