Quran with Hindustani translation - Surah Al-hajj ayat 53 - الحج - Page - Juz 17
﴿لِّيَجۡعَلَ مَا يُلۡقِي ٱلشَّيۡطَٰنُ فِتۡنَةٗ لِّلَّذِينَ فِي قُلُوبِهِم مَّرَضٞ وَٱلۡقَاسِيَةِ قُلُوبُهُمۡۗ وَإِنَّ ٱلظَّٰلِمِينَ لَفِي شِقَاقِۭ بَعِيدٖ ﴾
[الحج: 53]
﴿ليجعل ما يلقي الشيطان فتنة للذين في قلوبهم مرض والقاسية قلوبهم وإن﴾ [الحج: 53]
Muhammad Junagarhi Yeh iss liye kay shetani milawat ko Allah Taalaa unn logon ki aazmaeesh ka zariya bana dey jin kay dilon mein beemari hai aur jin kay dil sakht hain. Be-shak zalim log gehri mukhalifat mein hain |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim ye is liye ke shaitaani milaawat ko Allah ta’ala un logo ki azmaayesh ka zariya banade, jin ke dilo mein bimaari hai aur jin ke dil saqth hai, beshak zaalim log gehri muqaalifath mein hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari یہ سب اس لیے تاکہ اللہ تعالیٰ بنا دے جو وسوسہ دالتا ہے شیطان ایک آزمائش ان لوگوں کے لیے جنکے دلوں میں بیماری ہے اور جن کے دل بہت سخت ہیں اور بےشک ظالم لوگ مخالفت میں بہت دور نکل جاتے ہیں |
Muhammad Tahir Ul Qadri (یہ اس لئے ہوتا ہے) تاکہ اللہ ان (باطل خیالات اور فاسد شبہات) کو جو شیطان (لوگوں کے ذہنوں میں) ڈالتا ہے ایسے لوگوں کے لئے آزمائش بنا دے جن کے دلوں میں (منافقت کی) بیماری ہے اور جن لوگوں کے دل (کفر و عناد کے باعث) سخت ہیں، اور بیشک ظالم لوگ بڑی شدید مخالفت میں مبتلا ہیں |
Muhammad Taqi Usmani یہ (شیطان نے رکاوٹ اس لیے ڈالی) تاکہ جو رکاوٹ شیطان نے ڈالی تھی، اللہ اسے ان لوگوں کے لیے فتنہ بنا دے جن کے دلوں میں روگ ہے، اور جن کے دل سخت ہیں۔ اور یقین جانو کہ یہ ظالم لوگ مخالفت میں بہت دور چلے گئے ہیں۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi تاکہ وہ شیطانی القائ کو ان لوگوں کے لئے آزمائش بنادے جن کے قلوب میں مرض ہے اور جن کے دل سخت ہوگئے ہیں اور ظالمین یقینا بہت دور رس نافرمانی میں پڑے ہوئے ہیں |