Quran with Hindustani translation - Surah An-Nur ayat 23 - النور - Page - Juz 18
﴿إِنَّ ٱلَّذِينَ يَرۡمُونَ ٱلۡمُحۡصَنَٰتِ ٱلۡغَٰفِلَٰتِ ٱلۡمُؤۡمِنَٰتِ لُعِنُواْ فِي ٱلدُّنۡيَا وَٱلۡأٓخِرَةِ وَلَهُمۡ عَذَابٌ عَظِيمٞ ﴾
[النور: 23]
﴿إن الذين يرمون المحصنات الغافلات المؤمنات لعنوا في الدنيا والآخرة ولهم عذاب﴾ [النور: 23]
Muhammad Junagarhi Jo log pak daman bholi bhali ba-emaan aurton per tohmat lagatay hain woh duniya-o-aakhirat mein malaoon hain aur unn kay liye bara bhari azab hai |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim jo log paak daaman bholi bhaali ba imaan aurto par tuhmath lagaate hai, wo dunya wa aaqirath mein mal’oon hai aur un ke liye bada bhaari azaab hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari جو لوگ تہمت لگانے ہیں پاکدامن عورتوں پر جو انجان ہیں ، ایمان والیاں ہیں ان پر پھٹکا رہے دنیا اور آخرت میں اور ان کے لیے عذاب عظیم ہے |
Muhammad Tahir Ul Qadri بیشک جو لوگ ان پارسا مومن عورتوں پر جو (برائی کے تصور سے بھی) بے خبر اور ناآشنا ہیں (ایسی) تہمت لگاتے ہیں وہ دنیا اور آخرت (دونوں جہانوں) میں ملعون ہیں اور ان کے لئے زبردست عذاب ہے |
Muhammad Taqi Usmani یاد رکھو کہ جو لوگ پاک دامن بھولی بھالی مسلمان عورتوں پر تہمت لگاتے ہیں ان پر دنیا اور آخرت میں پھٹکار پڑچکی ہے، اور ان کو اس دن زبردست عذاب ہوگا۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi یقینا جو لوگ پاکباز اور بے خبر مومن عورتوں پر تہمت لگاتے ہیں ان پر دنیا اور آخرت دونوں جگہ لعنت کی گئی ہے اور ان کے لئے عذابِ عظیم ہے |