Quran with Hindustani translation - Surah An-Nur ayat 34 - النور - Page - Juz 18
﴿وَلَقَدۡ أَنزَلۡنَآ إِلَيۡكُمۡ ءَايَٰتٖ مُّبَيِّنَٰتٖ وَمَثَلٗا مِّنَ ٱلَّذِينَ خَلَوۡاْ مِن قَبۡلِكُمۡ وَمَوۡعِظَةٗ لِّلۡمُتَّقِينَ ﴾
[النور: 34]
﴿ولقد أنـزلنا إليكم آيات مبينات ومثلا من الذين خلوا من قبلكم وموعظة﴾ [النور: 34]
Muhammad Junagarhi Hum ney tumhari taraf khulli aur roshan aayaten utar di hain aur unn logon ki kahwaten jo tum say pehlay guzar chukay hain aur perhezgaron kay liye naseehat |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim hum ne tumhaari taraf khuli aur roushan aayate utaar di hai aur un logo ki kahaawate jo tum se pehle guzar chuke hai aur parhezgaaro ke liye nasihath |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اور ہم نے اتاری ہیں تمھاری طرف روشن آیتیں نیز (ہم نے اتارے ہیں ) بعض حالات ان لوگوں کے جو گزر چکے ہیں تم سے پہلے نیز (اتاری ہے) نصیحت پرہیزگاروں کے لے |
Muhammad Tahir Ul Qadri اور بیشک ہم نے تمہاری طرف واضح اور روشن آیتیں نازل فرمائی ہیں اور کچھ ان لوگوں کی مثالیں (یعنی قصۂ عائشہ کی طرح قصۂ مریم اور قصۂ یوسف) جو تم سے پہلے گزر چکے ہیں اور (یہ) پرہیزگاروں کے لئے نصیحت ہے |
Muhammad Taqi Usmani اور ہم نے وہ آیتیں بھی اتار کر تم تک پہنچا دی ہیں جو ہر بات کو واضح کرنے والی ہیں اور ان لوگوں کی مثالیں بھی جو تم سے پہلے گزر چکے ہیں، اور وہ نصیحت بھی جو اللہ سے ڈرنے والوں کے لیے کارآمد ہے۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اور ہم نے تمہاری طرف اپنی کھلیِ ہوئی نشانیاں اور تم سے پہلے گزر جانے والوں کی مثال اور صاحبانِ تقویٰ کے لئے نصیحت کا سامان نازل کیا ہے |