Quran with Hindustani translation - Surah An-Nur ayat 47 - النور - Page - Juz 18
﴿وَيَقُولُونَ ءَامَنَّا بِٱللَّهِ وَبِٱلرَّسُولِ وَأَطَعۡنَا ثُمَّ يَتَوَلَّىٰ فَرِيقٞ مِّنۡهُم مِّنۢ بَعۡدِ ذَٰلِكَۚ وَمَآ أُوْلَٰٓئِكَ بِٱلۡمُؤۡمِنِينَ ﴾
[النور: 47]
﴿ويقولون آمنا بالله وبالرسول وأطعنا ثم يتولى فريق منهم من بعد ذلك﴾ [النور: 47]
Muhammad Junagarhi Aur kehtay hain kay hum Allah Taalaa aur rasool per eman laye aur faman bardaar huye phir unn mein say aik firqa iss kay baad bhi phir jata hai. Yeh eman walay hain (hi) nahi |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim aur kehte hai ke hum Allah ta’ala aur rasool par imaan laaye aur farma-bardaar hoye, phir un mein se ek firqa, us ke baadh bhi phir jaata hai, ye imaan waale hai (hee) nahi |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اور وہ کہتے ہیں ہم ایمان لائے ہیں اللہ تعالیٰ پر اور (اس کے ) رسول پر اور ہم فرمانبردار ہیں پھر منہ پھیر لیتا ہے ایک فریق ان سے ( ایمان و اطاعت کے) اس دعویٰ کے بعد اور یہ لوگ ایمان دار نہیں ہیں |
Muhammad Tahir Ul Qadri اور وہ (لوگ) کہتے ہیں کہ ہم اللہ پر اور رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر ایمان لے آئے ہیں اور اطاعت کرتے ہیں پھر اس (قول) کے بعد ان میں سے ایک گروہ (اپنے اقرار سے) رُوگردانی کرتا ہے، اور یہ لوگ (حقیقت میں) مومن (ہی) نہیں ہیں |
Muhammad Taqi Usmani اور یہ (منافق) لوگ کہتے ہیں کہ ہم اللہ پر اور رسول پر ایمان لے آئے ہیں، اور ہم فرمانبردار ہوگئے ہیں، پھر ان میں سے ایک گروہ اس کے بعد بھی منہ موڑ لیتا ہے۔ یہ لوگ (حقیقت میں) مومن نہیں ہیں۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اور یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہم اللہ اور رسول پر ایمان لے آئے ہیں اور ان کی اطاعت کی ہے اور اس کے بعد ان میں سے ایک فریق منہ پھیرلیتا ہے اور یہ واقعا صاحبانِ ایمان نہیں ہیں |