Quran with Hindustani translation - Surah Al-Furqan ayat 19 - الفُرقَان - Page - Juz 18
﴿فَقَدۡ كَذَّبُوكُم بِمَا تَقُولُونَ فَمَا تَسۡتَطِيعُونَ صَرۡفٗا وَلَا نَصۡرٗاۚ وَمَن يَظۡلِم مِّنكُمۡ نُذِقۡهُ عَذَابٗا كَبِيرٗا ﴾
[الفُرقَان: 19]
﴿فقد كذبوكم بما تقولون فما تستطيعون صرفا ولا نصرا ومن يظلم منكم﴾ [الفُرقَان: 19]
Muhammad Junagarhi To enhon ney to tumhen tumhari tamam baton mein jhutlaya abb na to tum mein azabon kay pherney ki taqat hai na madad kerney ki tum say jiss jiss ney zulm kiya hai hum ussay bara azab chakhayen gay |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim to unhone to, tumhe tumhaari tamaam baatho mein jhutlaaya, ab na to tum mein azaabo ke pherne ki taaqath hai na madad karne ki, tum mein se jis jis ne zulm kiya hai, hum ose bada azaab chakayenge |
Muhammad Karam Shah Al Azhari (اے کفار) تمھارے معبودوں نے تمھیں جھٹلا دیا جو تم کہتے ہو۔ پس اب نہ تم اپنے سے عذاب کو پھیر سکتے ہو اور نہ تمھاری مدد کی جائیگی اور جس نے ظلم کیا تم میں سے تو ہم چکھائیں گے اسے عذاب بڑا |
Muhammad Tahir Ul Qadri سو (اے کافرو!) انہوں نے (تو) ان باتوں میں تمہیں جھٹلا دیا ہے جو تم کہتے تھے پس (اب) تم نہ تو عذاب پھیرنے کی طاقت رکھتے ہو اور نہ (اپنی) مدد کی، اور (سن لو!) تم میں سے جو شخص (بھی) ظلم کرتا ہے ہم اسے بڑے عذاب کا مزہ چکھائیں گے |
Muhammad Taqi Usmani لو (اے کافرو) انہوں نے تو تمہاری وہ ساری باتیں جھٹلا دیں جو تم کہا کرتے ہو۔ اب نہ (عذاب کو) ٹالنا تمہارے بس میں ہے نہ کوئی مدد حاصل کرنا۔ اور تم میں سے جو کوئی ظلم کا مرتکب ہے، ہم اسے بڑے بھاری عذاب کا مزہ چکھائیں گے۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi دیکھا تم لوگوں نے کہ تمہیں وہ بھی جھٹلا رہے ہیں جنہیں تم نے خدا بنایا تھا تو اب نہ تم عذاب کو ٹال سکتے ہو اور نہ اپنی مدد کرسکتے ہو اور جو بھی تم میں سے ظلم کرے گا اسے ہم بڑے سخت عذاب کا مزہ چکھائیں گے |