Quran with Urdu translation - Surah Al-Furqan ayat 19 - الفُرقَان - Page - Juz 18
﴿فَقَدۡ كَذَّبُوكُم بِمَا تَقُولُونَ فَمَا تَسۡتَطِيعُونَ صَرۡفٗا وَلَا نَصۡرٗاۚ وَمَن يَظۡلِم مِّنكُمۡ نُذِقۡهُ عَذَابٗا كَبِيرٗا ﴾
[الفُرقَان: 19]
﴿فقد كذبوكم بما تقولون فما تستطيعون صرفا ولا نصرا ومن يظلم منكم﴾ [الفُرقَان: 19]
Abul Ala Maududi Yun jhutla denge woh (tumhare mabood) tumhari un baaton ko jo aaj tum keh rahey ho, phir tum na apni shamat (punishment) taal sakoge na kahin se madad paa sakoge. Aur jo bhi tum mein se zulm karey usey hum sakht azaab ka maza chakhayenge |
Ahmed Ali سو تمہارے معبودوں نے تمہاری باتو ں میں تمہیں جھٹلا دیا سو تم نہ تو ٹال سکتے ہو اور نہ مدد دے سکتے ہو اور جو تم میں سے ظلم کرے گا ہم اسے بڑا عذاب چکھائیں گے |
Fateh Muhammad Jalandhry تو (کافرو) انہوں نے تو تم کو تمہاری بات میں جھٹلا دیا۔ پس (اب) تم (عذاب کو) نہ پھیر سکتے ہو۔ نہ (کسی سے) مدد لے سکتے ہو۔ اور جو شخص تم میں سے ظلم کرے گا ہم اس کو بڑے عذاب کا مزا چکھائیں گے |
Mahmood Ul Hassan سو وہ تو جھٹلا چکے تم کو تمہاری بات میں [۲۶] اب نہ تم لوٹا سکتے ہو اور نہ مدد کر سکتے ہو [۲۷] اور جو کوئی تم میں گنہگار ہے اس کو ہم چکھائیں گے بڑ اعذاب [۲۸] |
Muhammad Hussain Najafi (اے کافرو) اس طرح وہ (تمہارے معبود) تمہاری ان باتوں کو جھٹلا دیں گے جو تم کرتے ہو۔ پھر نہ تو تم (عذاب کو) ٹال سکوگے اور نہ ہی اپنی کوئی مدد کر سکوگے۔ اور تم میں سے جو ظلم کرے گا ہم اسے بڑے عذاب کا مزہ چکھائیں گے۔ |