Quran with Hindustani translation - Surah Al-Furqan ayat 5 - الفُرقَان - Page - Juz 18
﴿وَقَالُوٓاْ أَسَٰطِيرُ ٱلۡأَوَّلِينَ ٱكۡتَتَبَهَا فَهِيَ تُمۡلَىٰ عَلَيۡهِ بُكۡرَةٗ وَأَصِيلٗا ﴾
[الفُرقَان: 5]
﴿وقالوا أساطير الأولين اكتتبها فهي تملى عليه بكرة وأصيلا﴾ [الفُرقَان: 5]
Muhammad Junagarhi Aur yeh bhi kaha kay yeh to aglon kay afsaney hain jo iss ney likha rakhay hain bus wohi subha-o-shaam iss kay samney parhay jatay hain |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim aur ye bhi kaha ke ye to aglo ke afsaane hai jo us ne likha rakhe hai, bas wahi subah wa shaam us ke saamne pade jaate hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اور کفار نے کہا یہ تو افسانے ہیں پہلے لوگوں کے اس شخص نے لکھوا لیا ہے انھیں ۔ پھر یہ پڑھ کر سنائے جاتے ہیں اسے ہر صبح و شام (تا کہ ازبر ہو جائیں) |
Muhammad Tahir Ul Qadri اور کہتے ہیں: (یہ قرآن) اگلوں کے افسانے ہیں جن کو اس شخص نے لکھوا رکھا ہے پھر وہ (افسانے) اسے صبح و شام پڑھ کر سنائے جاتے ہیں (تاکہ انہیں یاد کر کے آگے سنا سکے) |
Muhammad Taqi Usmani اور کہتے ہیں کہ : یہ تو پچھلے لوگوں کی لکھی ہوئی کہانیاں ہیں جو اس شخص نے لکھوالی ہیں، اور صبح و شام وہی اس کے سامنے پڑھ کر سنائی جاتی ہیں۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اور یہ لوگ کہتے ہیں کہ یہ تو صرف اگلے لوگوں کے افسانے ہیں جسے انہوں نے لکھوالیا ہے اور وہی صبح و شام ان کے سامنے پڑھے جاتے ہیں |