Quran with Hindustani translation - Surah Al-Furqan ayat 58 - الفُرقَان - Page - Juz 19
﴿وَتَوَكَّلۡ عَلَى ٱلۡحَيِّ ٱلَّذِي لَا يَمُوتُ وَسَبِّحۡ بِحَمۡدِهِۦۚ وَكَفَىٰ بِهِۦ بِذُنُوبِ عِبَادِهِۦ خَبِيرًا ﴾
[الفُرقَان: 58]
﴿وتوكل على الحي الذي لا يموت وسبح بحمده وكفى به بذنوب عباده﴾ [الفُرقَان: 58]
Muhammad Junagarhi Uss hamesha zinda rehnay walay Allah Taalaa per tawakkal keren jissay kabhi maut nahi aur uss ki tareef kay sath pakeezgi biyan kertay rahen woh apnay gunahon say kafi khabardaar hai |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim us hamesha zinda rehne waale Allah ta’ala par tawakkal kare, jise kabhi mauth nahi aur us ki tareef ke saath pakizgi bayaan karte rahe, wo apne bandho ke gunaaho se kaafi qabardaar hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اور (اے مصطفے ٰ!) آپ بھروسہ کیجیے ہمیشہ زندہ رہنے والے پر جسے کبھی موت نہیں آئے گی اور اس کی حمد کے ساتھ پاکی بیان کیجیے۔ اور اس کا اپنے بندوں کے گناہوں سے باخبر ہونا کافی ہے |
Muhammad Tahir Ul Qadri اور آپ اس (ہمیشہ) زندہ رہنے والے (رب) پر بھروسہ کیجئے جو کبھی نہیں مرے گا اور اس کی تعریف کے ساتھ تسبیح کرتے رہئے، اور اس کا اپنے بندوں کے گناہوں سے باخبر ہونا کافی ہے |
Muhammad Taqi Usmani اور تم اس ذات پر بھروسہ رکھو جو زندہ ہے، جسے کبھی موت نہیں آئے گی، اور اسی کی حمد کے ساتھ تسبیح کرتے رہو، اور وہ اپنے بندوں کے گناہوں کی خبر رکھنے کے لیے کافی ہے۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اور آپ اس خدائے حق و قیوم پر اعتماد کریں جسے موت آنے والی نہیں ہے اور اسی کی حمد کی تسبیح کرتے رہیں کہ وہ اپنے بندوں کے گناہوں کی اطلاع کے لئے خود ہی کافی ہے |