Quran with Urdu translation - Surah Al-Furqan ayat 58 - الفُرقَان - Page - Juz 19
﴿وَتَوَكَّلۡ عَلَى ٱلۡحَيِّ ٱلَّذِي لَا يَمُوتُ وَسَبِّحۡ بِحَمۡدِهِۦۚ وَكَفَىٰ بِهِۦ بِذُنُوبِ عِبَادِهِۦ خَبِيرًا ﴾
[الفُرقَان: 58]
﴿وتوكل على الحي الذي لا يموت وسبح بحمده وكفى به بذنوب عباده﴾ [الفُرقَان: 58]
Abul Ala Maududi Aur (aey Muhammad) us khuda par bharosa rakkho jo zinda hai aur kabhi marne waala nahin, uski hamd ke saath uski tasbeeh karo,apne bandon ke gunaahon se bas usi ka ba-khabar hona kaafi hai |
Ahmed Ali اورتم اس زندہ خدا پر بھروسہ رکھو جو کبھی نہ مرے گا اور اس کی تسبیح اورحمد کرتے رہو اور وہ اپنے بندوں کے گناہوں سے کافی خبردار ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور اس (خدائے) زندہ پر بھروسہ رکھو جو (کبھی) نہیں مرے گا اور اس کی تعریف کے ساتھ تسبیح کرتے رہو۔ اور وہ اپنے بندوں کے گناہوں سے خبر رکھنے کو کافی ہے |
Mahmood Ul Hassan اور بھروسہ کر اوپر اس زندہ کے جو نہیں مرتا [۶۸] اور یاد کر اسکی خوبیاں اور وہ کافی ہے اپنے بندوں کے گناہوں سے خبردار [۶۹] |
Muhammad Hussain Najafi وہ خدا جس نے آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب کو چھ (۶) دن میں پیدا کیا۔ پھر عرش پر اقتدار قائم کیا۔ وہی (خدائے) رحمن ہے اس کے بارے میں کسی باخبر سے پوچھو۔ |