Quran with Hindustani translation - Surah An-Naml ayat 47 - النَّمل - Page - Juz 19
﴿قَالُواْ ٱطَّيَّرۡنَا بِكَ وَبِمَن مَّعَكَۚ قَالَ طَٰٓئِرُكُمۡ عِندَ ٱللَّهِۖ بَلۡ أَنتُمۡ قَوۡمٞ تُفۡتَنُونَ ﴾
[النَّمل: 47]
﴿قالوا اطيرنا بك وبمن معك قال طائركم عند الله بل أنتم قوم﴾ [النَّمل: 47]
Muhammad Junagarhi Woh kehnay lagay hum to teri aur teray sathiyon ki bad-shagooni ley rahey hain? Aap ney farmaya tumhari bad-shagooni Allah kay haan hai bulkay tum fitney mein paray huye log ho |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim wo kehne lage hum to teri aur tere saathiyo ki badh shuguni le rahe hai? aap ne farmaya tumhaari badh shuguni Allah ke haan hai, balke tum fitne mein pade hoye log ho |
Muhammad Karam Shah Al Azhari کہنے لگے تم تو برا شگون سمجھتے ہیں تمھیں اور تمھارے ساتھیوں کو آپ نے فرمایا تمھارا برا شگون تو اللہ تعالیٰ کے ہاں ہے بلکہ تم ایسی قوم ہو جو فتنہ میں مبتلا کر دی گئی ہے |
Muhammad Tahir Ul Qadri وہ کہنے لگے: ہمیں تم سے (بھی) نحوست پہنچی ہے اور ان لوگوں سے (بھی) جو تمہارے ساتھ ہیں۔ (صالح علیہ السلام نے) فرمایا: تمہاری نحوست (کا سبب) اللہ کے پاس (لکھا ہوا) ہے بلکہ تم لوگ فتنہ میں مبتلا کئے گئے ہو |
Muhammad Taqi Usmani انہوں نے کہا : ہم نے تو تم سے اور تمہارے ساتھیوں سے برا شگون لیا ہے، ۔ صالح نے کہا تمہارا شگون تو اللہ کے قبضے میں ہے، البتہ تم لوگوں کی آزمائش ہورہی ہے۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi ان لوگوں نے کہا کہ ہم نے تم سے اور تمہارے ساتھیوں سے براشگون ہی پایا ہے انہوں نے کہا کہ تمہاری بدقسمتی اللہ کے پاس مقدر ہے اور یہ درحقیقت تمہاری آزمائش کی جارہی ہے |