Quran with Hindustani translation - Surah Al-Qasas ayat 18 - القَصَص - Page - Juz 20
﴿فَأَصۡبَحَ فِي ٱلۡمَدِينَةِ خَآئِفٗا يَتَرَقَّبُ فَإِذَا ٱلَّذِي ٱسۡتَنصَرَهُۥ بِٱلۡأَمۡسِ يَسۡتَصۡرِخُهُۥۚ قَالَ لَهُۥ مُوسَىٰٓ إِنَّكَ لَغَوِيّٞ مُّبِينٞ ﴾
[القَصَص: 18]
﴿فأصبح في المدينة خائفا يترقب فإذا الذي استنصره بالأمس يستصرخه قال له﴾ [القَصَص: 18]
Muhammad Junagarhi Subah hi subah dartay andesha ki halat mein khabren lenay ko shehar mein gaye kay achanak wohi shaks jiss ney kal unn say madad talab ki thi unn say faryad ker raha hai. Musa (alh-e-salam) ney uss say kaha iss mein shak nahi tu to sareeh bey raah hai |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim subah hee subah darte, andeshe ki haalath mein qabre lene ko shahar mein gaye, ke achaanak wahi shaqs jis ne kal un se madad talab ki thi, un se faryaad kar raha hai, Mosa(alaihissalaam) ne us se kaha ke, is mein shak nahi, tu to sarih be raah hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari پھر آپ نے صبح کی اس شہر میں ڈرتے ہوئے ۔ اس انتظار میں کہ کیا ہوتا ہے تو اچانک وہی شخص جس نے کل ان سے مدد طلب کی تھی آج پھر انھیں مدد کے لیے پکارتا ہے موسیٰ نے اسے فرمایا بیشک تو کھلا ہوا گمراہ ہے |
Muhammad Tahir Ul Qadri پس موسٰی (علیہ السلام) نے اس شہر میں ڈرتے ہوئے صبح کی اس انتظار میں (کہ اب کیا ہوگا؟) تو دفعتًہ وہی شخص جس نے آپ سے گزشتہ روز مدد طلب کی تھی آپ کو (دوبارہ) امداد کے لئے پکار رہا ہے تو موسٰی (علیہ السلام) نے اس سے کہا: بیشک تو صریح گمراہ ہے |
Muhammad Taqi Usmani پھر صبح کے وقت وہ شہر میں ڈرتے ڈرتے حالات کا جائزہ لے رہے تھے، اتنے میں دیکھا کہ جس شخص نے کل ان سے مدد مانگی تھی وہ پھر انہیں فریاد کے لیے پکار رہا ہے۔ موسیٰ نے اس سے کہا کہ : معلوم ہوا کہ تم تو کھلم کھلا شریر آدمی ہو۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi پھر صبح کے وقت موسٰی شہر میں داخل ہوئے تو خوفزدہ اور حالات کی نگرانی کرتے ہوئے کہ اچانک دیکھا کہ جس نے کل مدد کے لئے پکارا تھا وہ پھر فریاد کررہا ہے موسٰی نے کہا کہ یقینا تو کھنَا ہوا گمراہ ہے |