Quran with Urdu translation - Surah Al-Qasas ayat 18 - القَصَص - Page - Juz 20
﴿فَأَصۡبَحَ فِي ٱلۡمَدِينَةِ خَآئِفٗا يَتَرَقَّبُ فَإِذَا ٱلَّذِي ٱسۡتَنصَرَهُۥ بِٱلۡأَمۡسِ يَسۡتَصۡرِخُهُۥۚ قَالَ لَهُۥ مُوسَىٰٓ إِنَّكَ لَغَوِيّٞ مُّبِينٞ ﴾
[القَصَص: 18]
﴿فأصبح في المدينة خائفا يترقب فإذا الذي استنصره بالأمس يستصرخه قال له﴾ [القَصَص: 18]
Abul Ala Maududi Dusre roz woh subah saware darta aur har taraf se khatra bhampta hua shehar mein jaa raha tha ke yakayak kya dekhta hai ke wahi shaks jisne kal usey madad ke liye pukara tha aaj phir usey pukar raha hai. Mossa ne kaha “tu to bada hi behka hua aadmi hai” |
Ahmed Ali پھر شہر میں ڈرتا انتظار کرتا ہوا صبح کو گیا پھر وہی شخص جس نے کل اس سے مدد مانگی تھی اسے پکار رہا ہے موسیٰ نے اس سے کہا کہ بے شک تو صریح گمراہ ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry الغرض صبح کے وقت شہر میں ڈرتے ڈرتے داخل ہوئے کہ دیکھیں (کیا ہوتا ہے) تو ناگہاں وہی شخص جس نے کل اُن سے مدد مانگی تھی پھر اُن کو پکار رہا ہے۔ موسٰی نے اس سے کہا کہ تُو تو صریح گمراہ ہے |
Mahmood Ul Hassan پھر صبح کو اٹھا اس شہر میں ڈرتا ہوا انتظار کرتا ہوا [۲۳] پھر ناگہاں جس نے کل مدد مانگی تھی اس سے آج پھر فریاد کرتا ہے اس سے [۲۴] کہا موسٰی نے بیشک تو بے راہ ہے صریح [۲۵] |
Muhammad Hussain Najafi پھر موسیٰ نے شہر میں اس حال میں صبح کی کہ وہ خوف زدہ اور منتظر تھا (کہ کیا ہوتا ہے؟) کہ اچانک دیکھا کہ وہی شخص جس نے کل اس سے مدد طلب کی تھی (آج پھر چیخ کر( اس کو مدد کیلئے پکار رہا ہے موسیٰ نے اس سے کہا کہ تو کھلا ہوا بد راہ ہے۔) |