Quran with Hindustani translation - Surah Al-Qasas ayat 35 - القَصَص - Page - Juz 20
﴿قَالَ سَنَشُدُّ عَضُدَكَ بِأَخِيكَ وَنَجۡعَلُ لَكُمَا سُلۡطَٰنٗا فَلَا يَصِلُونَ إِلَيۡكُمَا بِـَٔايَٰتِنَآۚ أَنتُمَا وَمَنِ ٱتَّبَعَكُمَا ٱلۡغَٰلِبُونَ ﴾
[القَصَص: 35]
﴿قال سنشد عضدك بأخيك ونجعل لكما سلطانا فلا يصلون إليكما بآياتنا أنتما﴾ [القَصَص: 35]
Muhammad Junagarhi Allah Taalaa ney farmaya kay hum teray bhai kay sath tera bazoo mazboot ker den gay aur tum dono ko ghalba den gay firaoni tum tak phonch hi na saken gay ba-sabab humari nishaniyon kay tum dono aur tumhari tabey daari kerney walay hi ghalib rahen gay |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim Allah ta’ala ne farmaya ke hum tere bhai ke saath tere baazu mazbooth kar denge aur tum duno ko ghalba denge, ferauni tum tak pahonch hee na sakenge, ba-sabab hamaari nishaaniyo ke, tum duno aur tumhaari taabedaari karne waale hee ghaalib rahenge |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہم مضبوط کریں گے تیرے بازو کو تیرے بھائی سے اور ہم عطا کریں گے تمھیں ایسا غلبہ (اور شوکت) کہ وہ تمھیں (اذیت ) نہیں پہنچا سکیں گے ہماری نشانیوں کے باعث تم دونوں اور تمھارے پیروکار ہی غالب آئیں گے |
Muhammad Tahir Ul Qadri ارشاد فرمایا: ہم تمہارا بازو تمہارے بھائی کے ذریعے مضبوط کر دیں گے۔ اور ہم تم دونوں کے لئے (لوگوں کے دلوں میں اور تمہاری کاوشوں میں) ہیبت و غلبہ پیدا کئے دیتے ہیں۔ سو وہ ہماری نشانیوں کے سبب سے تم تک (گزند پہنچانے کے لئے) نہیں پہنچ سکیں گے، تم دونوں اور جو لوگ تمہاری پیروی کریں گے غالب رہیں گے |
Muhammad Taqi Usmani ارشاد ہوا : ہم تمہارے بھائی کے ذریعے تمہارے ہاتھ مضبوط کیے دیتے ہیں، اور تم دونوں کو ایسا دبدبہ عطا کردیتے ہیں کہ ان کو ہماری نشانیوں کی برکت سے تم پر دسترس حاصل نہیں ہوگی، تم اور تمہارے پیروکار ہی غالب رہو گے۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi ارشاد ہوا کہ ہم تمہارے بازؤں کو تمہارے بھائی سے مضبوط کردیں گے اور تمہارے لئے ایسا غلبہ قرار دیں گے کہ یہ لوگ تم تک پہنچ ہی نہ سکیں اور ہماری نشانیوں کے سہارے تم اور تمہارے پیروکار ہی غالب رہیں گے |