Quran with Hindustani translation - Surah Al-Qasas ayat 56 - القَصَص - Page - Juz 20
﴿إِنَّكَ لَا تَهۡدِي مَنۡ أَحۡبَبۡتَ وَلَٰكِنَّ ٱللَّهَ يَهۡدِي مَن يَشَآءُۚ وَهُوَ أَعۡلَمُ بِٱلۡمُهۡتَدِينَ ﴾
[القَصَص: 56]
﴿إنك لا تهدي من أحببت ولكن الله يهدي من يشاء وهو أعلم﴾ [القَصَص: 56]
Muhammad Junagarhi Aap jissay chahayen hidayat nahi ker saktay bulkay Allah Taalaa hi jissay chahaye hidayat kerta hai. Hidayat walon say wohi khoob aagah hai |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim aap jise chaahe hidaayath nahi kar sakte, balke Allah ta’ala hee jise chaahe hidaayath karta hai, hidaayath waalo se wahi qoob agaah hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari بیشک آپ ہدایت نہیں دے سکتے جس کو آپ پسند کریں البتہ اللہ تعالیٰ ہدایت دیتا ہے جسے چاہتا ہے اور وہ خوب جانتا ہے ہدایت یافتہ لوگوں کو |
Muhammad Tahir Ul Qadri حقیقت یہ ہے کہ جسے آپ (راہ ہدایت پر لانا) چاہتے ہیں اسے راہ ہدایت پر آپ خود نہیں لاتے بلکہ جسے اللہ چاہتا ہے (آپ کے ذریعے) راہ ہدایت پر چلا دیتا ہے، اور وہ راہ ہدایت پانے والوں سے خوب واقف ہے |
Muhammad Taqi Usmani (اے پیغمبر) حقیقت یہ ہے کہ تم جس کو خود چاہو ہدایت تک نہیں پہنچا سکتے، بلکہ اللہ جس کو چاہتا ہے ہدایت تک پہنچا دیتا ہے، اور ہدایت قبول کرنے والوں کو وہی خوب جانتا ہے۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi پیغمبر بیشک آپ جسے چاہیں اسے ہدایت نہیں دے سکتے ہیں بلکہ اللہ جسے چاہتا ہے ہدایت دے دیتا ہے اور وہ ان لوگوں سے خوب باخبر ہے جو ہدایت پانے والے ہیں |