×

جب اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اے عیسیٰ! میں تجھے پورا لینے 3:55 Hindustani translation

Quran infoHindustaniSurah al-‘Imran ⮕ (3:55) ayat 55 in Hindustani

3:55 Surah al-‘Imran ayat 55 in Hindustani (الباكستانية)

Quran with Hindustani translation - Surah al-‘Imran ayat 55 - آل عِمران - Page - Juz 3

﴿إِذۡ قَالَ ٱللَّهُ يَٰعِيسَىٰٓ إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَرَافِعُكَ إِلَيَّ وَمُطَهِّرُكَ مِنَ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ وَجَاعِلُ ٱلَّذِينَ ٱتَّبَعُوكَ فَوۡقَ ٱلَّذِينَ كَفَرُوٓاْ إِلَىٰ يَوۡمِ ٱلۡقِيَٰمَةِۖ ثُمَّ إِلَيَّ مَرۡجِعُكُمۡ فَأَحۡكُمُ بَيۡنَكُمۡ فِيمَا كُنتُمۡ فِيهِ تَخۡتَلِفُونَ ﴾
[آل عِمران: 55]

جب اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اے عیسیٰ! میں تجھے پورا لینے واﻻ ہوں اور تجھے اپنی جانب اٹھانے واﻻ ہوں اور تجھے کافروں سے پاک کرنے واﻻ ہوں اور تیرے تابعداروں کو کافروں کے اوپر غالب کرنے واﻻ ہوں قیامت کے دن تک، پھر تم سب کا لوٹنا میری ہی طرف ہے میں ہی تمہارے آپس کے تمام تر اختلافات کا فیصلہ کروں گا

❮ Previous Next ❯

ترجمة: إذ قال الله ياعيسى إني متوفيك ورافعك إلي ومطهرك من الذين كفروا, باللغة الباكستانية

﴿إذ قال الله ياعيسى إني متوفيك ورافعك إلي ومطهرك من الذين كفروا﴾ [آل عِمران: 55]

Muhammad Junagarhi
Jab Allah Taalaa ney farmaya kay aey essa! Mein tujhay poora lenay wala hun aur tujhay apni janib uthaney wala hun aur tujhay kafiron say pak kerney wala hun aur teray tabeydaron ko kafiron kay upper ghalib kerney wala hun qayamat kay din tak phir tum sab ka lotna meri hi taraf hai mein hi tumharay aapas kay tamam tar ikhtilafaat ka faisla keroon ga
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim
jab Allah ta’ala ne farmaaya ke aye Isa! main tujhe pura lene waala hoon, aur tujhe apni jaanib uthaane waala hoon aur tujhe kaafiro se paak karne waala hoon aur tere tabedaaro ko kaafiro ke upar rakhne waala hoon qayaamath ke din tak, phir tum sab ka lautna meri hee taraf hai, main hee tumhaare aapas ke tamaam tar eqtelafaath ka faisla karonga
Muhammad Karam Shah Al Azhari
یاد کرو جب فرمایا اللہ نے اے عیسیٰ ( علیہ السلام) ! یقیناً میں پوری عمر تک پہنچادوں گا تمھیں اور اٹھانے والا ہوں تمھیں اپنی طرف اور پاک کرنے والا ہوں تمھیں ان لوگوں (کی تہمتوں) سے جنھوں نے (تیرا) انکار کیا اور بنانے والا ہوں ان کو جنھوں نے تیری پیروی کی غالب کفر کرنے والوں پر قیامت تک پھر میری طرف ہی لوٹ کر آنا ہے تم نے پس (اس وقت) میں فیصلہ کروں گا تمہارے درمیان (ان امور کا ) جن میں تم اختلاف کرتے رہتے تھے۔
Muhammad Tahir Ul Qadri
جب اللہ نے فرمایا: اے عیسٰی! بیشک میں تمہیں پوری عمر تک پہنچانے والا ہوں اور تمہیں اپنی طرف (آسمان پر) اٹھانے والا ہوں اور تمہیں کافروں سے نجات دلانے والا ہوں اور تمہارے پیروکاروں کو (ان) کافروں پر قیامت تک برتری دینے والا ہوں، پھر تمہیں میری ہی طرف لوٹ کر آنا ہے سو جن باتوں میں تم جھگڑتے تھے میں تمہارے درمیان ان کا فیصلہ کر دوں گا
Muhammad Taqi Usmani
(اس کی تدبیر اس وقت سامنے آئی) جب اللہ نے کہا تھا کہ : اے عیسیٰ میں تمہیں صحیح سالم واپس لے لوں گا، اور تمہیں اپنی طرف اٹھالوں گا، اور جن لوگوں نے کفر اپنا لیا ہے ان (کی ایذا) سے تمہیں پاک کردوں گا۔ اور جن لوگوں نے تمہاری اتباع کی ہے، ان کو قیامت کے دن تک ان لوگوں پر غالب رکھوں گا جنہوں نے تمہارا انکار کیا ہے۔ پھر تم سب کو میرے پاس لوٹ کر آنا ہے، اس وقت میں تمہارے درمیان ان باتوں کا فیصلہ کروں گا جن میں تم اختلاف کرتے تھے۔
Syed Zeeshan Haider Jawadi
اور جب خدا نے فرمایا کہ عیسٰی علیھ السّلام ہم تمہاری مدّاُ قیام دنیا پوری کرنے والے اور تمہیں اپنی طرف اُٹھالینے والے اور تمھیں کفار کی خباثت سے نجات دلانے والے اور تمھاری پیروی کرنے والوں کو انکار کرنے والوں پر قیامت تک کی برتری دینے والے ہیں- اس کے بعد تم سب کی بازگشت ہماری طرف ہوگی اور ہم تمہارے اختلافات کا صحیح فیصلہ کردیں گے
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek