Quran with Hindustani translation - Surah al-‘Imran ayat 96 - آل عِمران - Page - Juz 4
﴿إِنَّ أَوَّلَ بَيۡتٖ وُضِعَ لِلنَّاسِ لَلَّذِي بِبَكَّةَ مُبَارَكٗا وَهُدٗى لِّلۡعَٰلَمِينَ ﴾
[آل عِمران: 96]
﴿إن أول بيت وضع للناس للذي ببكة مباركا وهدى للعالمين﴾ [آل عِمران: 96]
Muhammad Junagarhi Allah Taalaa ka pehla ghar jo logon kay liye muqarrar kiya gaya woh hai jo makkah (sharif) mein hai jo tamam duniya kay liye barkat-o-hidayat wala hai |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim Allah ta’ala ka pehla ghar jo logo ke liye muqarrar kiya gaya, wahi hai jo makkah(shareef) mein hai, jo tamaam dunya ke liye barkath aur hidaayath waala hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari بے شک پہلا (عبادت) خانہ جو بنایا گیا لوگوں کے لیے وہی ہے جو مکہ میں ہے بڑا برکت والا ہدایت (کا سرچشمہ) ہے سب جہانوں کے لیے۔ |
Muhammad Tahir Ul Qadri بیشک سب سے پہلا گھر جو لوگوں (کی عبادت) کے لئے بنایا گیا وہی ہے جو مکہّ میں ہے، برکت والا ہے اور سارے جہان والوں کے لئے (مرکزِ) ہدایت ہے |
Muhammad Taqi Usmani حقیقت یہ ہے کہ سب سے پہلا گھر جو لوگوں (کی عبادت) کے لیے بنایا گیا یقینی طور پر وہ ہے جو مکہ میں واقع ہے (اور) بنانے کے وقت ہی سے برکتوں والا اور دنیا جہان کے لوگوں کے لیے ہدایت کا سامان ہے۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi بیشک سب سے پہلا مکان جو لوگوں کے لئے بنایا گیا ہے وہ مکّہ میں ہے مبارک ہے اور عالمین کے لئے مجسم ہدایت ہے |