Quran with Urdu translation - Surah al-‘Imran ayat 96 - آل عِمران - Page - Juz 4
﴿إِنَّ أَوَّلَ بَيۡتٖ وُضِعَ لِلنَّاسِ لَلَّذِي بِبَكَّةَ مُبَارَكٗا وَهُدٗى لِّلۡعَٰلَمِينَ ﴾
[آل عِمران: 96]
﴿إن أول بيت وضع للناس للذي ببكة مباركا وهدى للعالمين﴾ [آل عِمران: 96]
Abul Ala Maududi Beshak sabse pehli ibadat-gaah jo Insaano ke liye tameer hui woh wahi hai jo Makkah mein waqeh hai, usko khair o barakat di gayi thi aur tamaam jahaan walon ke liye markaz e hidayat banaya gaya tha |
Ahmed Ali بے شک لوگوں کے واسطے جو سب سے پہلا گھر مقرر ہوا یہی ہے جو مکہ میں برکت والا ہے اور جہان کے لوگوں کے لیے راہ نما ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry پہلا گھر جو لوگوں (کے عبادت کرنے) کے لیے مقرر کیا گیا تھا وہی ہے جو مکے میں ہے بابرکت اور جہاں کے لیے موجبِ ہدایت |
Mahmood Ul Hassan بیشک سب سے پہلا گھر جو مقرر ہوا لوگوں کے واسطے یہی ہے جو مکہ میں ہے [۱۴۵] برکت والا اور ہدایت جہان کے لوگوں کو |
Muhammad Hussain Najafi بے شک سب سے پہلا گھر جو لوگوں (کی عبادت) کے لیے بنایا گیا یقینا وہی ہے جو مکہ میں ہے بڑی برکت والا اور عالمین کے لیے مرکز ہدایت ہے۔ |