×

کیا آپ نہیں دیکھتے کہ اللہ تعالیٰ رات کو دن میں اور 31:29 Hindustani translation

Quran infoHindustaniSurah Luqman ⮕ (31:29) ayat 29 in Hindustani

31:29 Surah Luqman ayat 29 in Hindustani (الباكستانية)

Quran with Hindustani translation - Surah Luqman ayat 29 - لُقمَان - Page - Juz 21

﴿أَلَمۡ تَرَ أَنَّ ٱللَّهَ يُولِجُ ٱلَّيۡلَ فِي ٱلنَّهَارِ وَيُولِجُ ٱلنَّهَارَ فِي ٱلَّيۡلِ وَسَخَّرَ ٱلشَّمۡسَ وَٱلۡقَمَرَۖ كُلّٞ يَجۡرِيٓ إِلَىٰٓ أَجَلٖ مُّسَمّٗى وَأَنَّ ٱللَّهَ بِمَا تَعۡمَلُونَ خَبِيرٞ ﴾
[لُقمَان: 29]

کیا آپ نہیں دیکھتے کہ اللہ تعالیٰ رات کو دن میں اور دن کو رات میں کھپا دیتا ہے، سورج چاند کو اسی نے فرماں بردار کر رکھا ہے ہر ایک مقرره وقت تک چلتا رہے، اللہ تعالیٰ ہر اس چیز سے جو تم کرتے ہو خبردار ہے

❮ Previous Next ❯

ترجمة: ألم تر أن الله يولج الليل في النهار ويولج النهار في الليل, باللغة الباكستانية

﴿ألم تر أن الله يولج الليل في النهار ويولج النهار في الليل﴾ [لُقمَان: 29]

Muhammad Junagarhi
Kiya aap nahi dektay kay Allah Taalaa raat ko din mein aur din ko raat mein khapa deta hai sooraj chand ko ussi ney farma bardar ker rakha hai kay her aik muqarrara waqt tak chalta rahey Allah Taalaa her uss cheez say jo tum kertay ho khabardaar hai
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim
kya aap nahi dekhte ke Allah ta’ala raath ko din mein aur din ko raath mein khapa deta hai, suraj, chaandh ko osi ne farma bardaar kar rakha hai, ke har ek muqarrara waqt tak chalta rahe, Allah ta’ala har us cheez se jo tum karte ho, qabardaar hai
Muhammad Karam Shah Al Azhari
کیا تم نے ملاحظہ نہیں کیا کہ اللہ تعالیٰ داخل کرتا ہے رات کو دن میں اور داخل کرتا ہے دن کو رات میں اور اس نے کام میں لگا دیا ہے سورج اور چاند کو ، ہر ایک چل رہا ہے (اپنے مدار میں) وقت مقررہ تک اور یقیناً اللہ تعالیٰ جو کچھ تم کرتے ہو خوب جاننے والا ہے
Muhammad Tahir Ul Qadri
کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ اللہ رات کو دن میں داخل فرماتا ہے اور دن کو رات میں داخل فرماتا ہے اور (اسی نے) سورج اور چاند کو مسخّر کر رکھا ہے، ہر کوئی ایک مقرّر میعاد تک چل رہا ہے، اور یہ کہ اللہ ان (تمام) کاموں سے جو تم کرتے ہو خبردار ہے
Muhammad Taqi Usmani
کیا تم نے نہیں دیکھا کہ اللہ رات کو دن میں داخل کردیتا ہے اور دن کو رات میں داخل کردیتا ہے، اور اس نے سورج اور چاند کو کام میں لگا رکھا ہے کہ ہر ایک کسی متعین میعاد تک رواں دواں ہے، اور (کیا تمہیں یہ معلوم نہیں) کہ اللہ پوری طرح باخبر ہے کہ تم کیا کرتے ہو ؟
Syed Zeeshan Haider Jawadi
کیا تم نے نہیں دیکھا کہ خدا ہی رات کو دن میں اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے اور اس نے چاند اور سورج کو لَسخّر کردیا ہے کہ سب ایک معیّن مدّت تک چلتے رہیں گے اور اللہ تمہارے تمام اعمال سے باخبر ہے
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek