Quran with Hindustani translation - Surah Luqman ayat 34 - لُقمَان - Page - Juz 21
﴿إِنَّ ٱللَّهَ عِندَهُۥ عِلۡمُ ٱلسَّاعَةِ وَيُنَزِّلُ ٱلۡغَيۡثَ وَيَعۡلَمُ مَا فِي ٱلۡأَرۡحَامِۖ وَمَا تَدۡرِي نَفۡسٞ مَّاذَا تَكۡسِبُ غَدٗاۖ وَمَا تَدۡرِي نَفۡسُۢ بِأَيِّ أَرۡضٖ تَمُوتُۚ إِنَّ ٱللَّهَ عَلِيمٌ خَبِيرُۢ ﴾
[لُقمَان: 34]
﴿إن الله عنده علم الساعة وينـزل الغيث ويعلم ما في الأرحام وما﴾ [لُقمَان: 34]
Muhammad Junagarhi Be-shak Allah Taalaa hi kay pass qayamat ka ilm hai wohi barish nazil farmata hai aur maa kay pet mein jo hai ussay janta hai. Koi (bhi) nahi janta kay kal kiya (kuch) keray ga? Na kissi ko yeh maloom hai kay kiss zamin mein maray ga (yaad rakho) Allah Taalaa ho pooray ilm wala aur sahih khabron wala hai |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim beshak Allah ta’ala hee ke paas qayaamath ka ilm hai, wahi baarish naazil farmaata hai aur maa ke pet mein jo hai ose jaanta hai, koyi (bhi) nahi jaanta ke kal kya (kuch)karega? na kisi ko ye maloom hai ke kis zameen mein marega (yaad rakho) Allah ta’ala hee pure ilm waala aur sahih qabro waala hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari بیشک اللہ کے پاس ہی ہے قیامت کا علم اور وہی اتارتا ہے مینہ اور جانتا ہے جو کچھ (ماؤں کے) رحموں میں ہے اور کوئی نہیں جانتا کہ کل وہ کیا کمائے گا۔ اور کوئی نہیں جانتا کہ کس سر زمین میں مرے گا ۔ بیشک اللہ تعالیٰ علیم (اور) خبیر ہے |
Muhammad Tahir Ul Qadri بیشک اللہ ہی کے پاس قیامت کا علم ہے، اور وہی بارش اتارتا ہے، اور جو کچھ رحموں میں ہے وہ جانتا ہے، اور کوئی شخص یہ نہیں جانتا کہ وہ کل کیا (عمل) کمائے گا، اور نہ کوئی شخص یہ جانتا ہے کہ وہ کِس سرزمین پر مرے گا، بیشک اللہ خوب جاننے والا ہے، خبر رکھنے والا ہے (یعنی علیم بالذّات ہے اور خبیر للغیر ہے، اَز خود ہر شے کا علم رکھتا ہے اور جسے پسند فرمائے باخبر بھی کر دیتا ہے) |
Muhammad Taqi Usmani یقیناً (قیامت کی) گھڑی کا علم اللہ ہی کے پاس ہے، وہی بارش برساتا ہے، اور وہی جانتا ہے کہ ماؤں کے پیٹ میں کیا ہے، اور کسی متنفس کو یہ پتہ نہیں ہے کہ وہ کل کیا کمائے گا اور نہ کسی متنفس کو یہ پتہ ہے کہ کونسی زمین میں اسے موت آئے گی۔ بیشک اللہ ہر چیز کا مکمل علم رکھنے والا، ہر بات سے پوری طرح باخبر ہے۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi یقینا اللہ ہی کے پاس قیامت کا علم ہے اور وہی پانی برساتا ہے اور شکم کے اندر کا حال جانتا ہے اور کوئی نفس یہ نہیں جانتا ہے کہ وہ کل کیا کمائے گا اور کسی کو نہیں معلوم ہے کہ اسے کس زمین پر موت آئے گی بیشک اللہ جاننے والا اور باخبر ہے |