×

لے پالکوں کو ان کے (حقیقی) باپوں کی طرف نسبت کر کے 33:5 Hindustani translation

Quran infoHindustaniSurah Al-Ahzab ⮕ (33:5) ayat 5 in Hindustani

33:5 Surah Al-Ahzab ayat 5 in Hindustani (الباكستانية)

Quran with Hindustani translation - Surah Al-Ahzab ayat 5 - الأحزَاب - Page - Juz 21

﴿ٱدۡعُوهُمۡ لِأٓبَآئِهِمۡ هُوَ أَقۡسَطُ عِندَ ٱللَّهِۚ فَإِن لَّمۡ تَعۡلَمُوٓاْ ءَابَآءَهُمۡ فَإِخۡوَٰنُكُمۡ فِي ٱلدِّينِ وَمَوَٰلِيكُمۡۚ وَلَيۡسَ عَلَيۡكُمۡ جُنَاحٞ فِيمَآ أَخۡطَأۡتُم بِهِۦ وَلَٰكِن مَّا تَعَمَّدَتۡ قُلُوبُكُمۡۚ وَكَانَ ٱللَّهُ غَفُورٗا رَّحِيمًا ﴾
[الأحزَاب: 5]

لے پالکوں کو ان کے (حقیقی) باپوں کی طرف نسبت کر کے بلاؤ اللہ کے نزدیک پورا انصاف یہی ہے۔ پھر اگر تمہیں ان کے (حقیقی) باپوں کا علم ہی نہ ہو تو وه تمہارے دینی بھائی اور دوست ہیں، تم سے بھول چوک میں جو کچھ ہو جائے اس میں تم پر کوئی گناه نہیں، البتہ گناه وه ہے جس کا تم اراده دل سے کرو۔ اللہ تعالیٰ بڑا ہی بخشنے واﻻ مہربان ہے

❮ Previous Next ❯

ترجمة: ادعوهم لآبائهم هو أقسط عند الله فإن لم تعلموا آباءهم فإخوانكم في, باللغة الباكستانية

﴿ادعوهم لآبائهم هو أقسط عند الله فإن لم تعلموا آباءهم فإخوانكم في﴾ [الأحزَاب: 5]

Muhammad Junagarhi
Lay palakon ko unn kay (haqeeqi) baapon ki taraf nisbat kerkay bulao Allah kay nazdeek poora insaf yeh hi hai. Phir agar tumhen unn kay (haqeeqi) baapon ka ilm hi na ho to woh tumharay deeni bhai aur dost hain tum say bhool chook mein jo kuch hojaye uss mein tum per koi gunah nahi albata gunah woh hai jiss ka tum irada dil say kero. Allah Taalaa bara hi bakhshney wala meharbaan hai
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim
le paalko ko un ke (haqiqi) baapu ki taraf nisbath kar ke bulaao, Allah ke nazdik pura insaaf yahi hai, phir agar tumhe un ke (haqiqi) baapu ka ilm hee na ho, to wo tumhaare deeni bhai aur dosth hai, tum se bhol chok mein jo kuch ho jaaye, us mein tum par koyi gunaah nahi, albatta gunaah wo hai jis ka tum iraada dil se karo, Allah ta’ala bada hee baqshne waala meherbaan hai
Muhammad Karam Shah Al Azhari
بُلایا کرو انہیں ان کے باپوں کی نسبت سے ۔ یہ زیادہ قرین انصاف ہے اللہ کے نزدیک ۔ اگر تمھیں علم نہ ہو ان کے باپوں کا تو پھر وہ تمھارے دینی بھائی ہیں اور تمھارے دوست ہیں اور نہیں ہے تم پر کوئی گرفت جو تم نا دانستہ کر بیٹھو۔ البتہ وہ کام جو تمھارے دل قصداً کرتے ہیں (ان پر ضرور گرفت ہو گی) اور اللہ تعالیٰ غفور رحیم ہے
Muhammad Tahir Ul Qadri
تم اُن (منہ بولے بیٹوں) کو ان کے باپ (ہی کے نام) سے پکارا کرو، یہی اللہ کے نزدیک زیادہ عدل ہے، پھر اگر تمہیں ان کے باپ معلوم نہ ہوں تو (وہ) دین میں تمہارے بھائی ہیں اور تمہارے دوست ہیں۔ اور اس بات میں تم پر کوئی گناہ نہیں جو تم نے غلطی سے کہی لیکن (اس پر ضرور گناہ ہوگا) جس کا ارادہ تمہارے دلوں نے کیا ہو، اور اللہ بہت بخشنے والا بہت رحم فرمانے والا ہے
Muhammad Taqi Usmani
تم ان (منہ بولے بیٹوں) کو ان کے اپنے باپوں کے نام سے پکارا کرو۔ یہی طریقہ اللہ کے نزدیک پورے انصاف کا ہے۔ اور اگر تمہیں ان کے باپ معلوم نہ ہوں تو وہ تمہارے دینی بھائی اور تمہارے دوست ہیں۔ اور تم سے جو غلطی ہوجائے اس کی وجہ سے تم پر کوئی گناہ نہیں ہوگا، البتہ جو بات تم اپنے دلوں سے جان بوجھ کر کرو، (اس پر گناہ ہے) بیشک اللہ بہت بخشنے والا، بڑا مہربان ہے۔
Syed Zeeshan Haider Jawadi
ان بچوں کو ان کے باپ کے نام سے پکارو کہ یہی خدا کی نظر میں انصاف سے قریب تر ہے اور اگر ان کے باپ کو نہیں جانتے ہو تو یہ دین میں تمہارے بھائی اور دوست ہیں اور تمہارے لئے اس بات میں کوئی حرج نہیں ہے جو تم سے غلطی ہوگئی ہے البتہ تم اس بات کے ضرور ذمہ دار ہو جو تمہارے دلوں سے قصداانجام دی ہے اور اللہ بہت بخشنے والا اور مہربان ہے
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek