Quran with Hindustani translation - Surah Al-Ahzab ayat 69 - الأحزَاب - Page - Juz 22
﴿يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ لَا تَكُونُواْ كَٱلَّذِينَ ءَاذَوۡاْ مُوسَىٰ فَبَرَّأَهُ ٱللَّهُ مِمَّا قَالُواْۚ وَكَانَ عِندَ ٱللَّهِ وَجِيهٗا ﴾
[الأحزَاب: 69]
﴿ياأيها الذين آمنوا لا تكونوا كالذين آذوا موسى فبرأه الله مما قالوا﴾ [الأحزَاب: 69]
Muhammad Junagarhi Aey eman walo! Unn logon jaisay na bann jao jinhon ney musa ko takleef di pus jo baat unhon ney kahi thi Allah ney unhen uss say buri farma diya aur woh Allah ka nazdeek ba-izzat thay |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim aye imaan waalo un logo! jaise na ban jaao, jinhone Mosa(alaihissalaam) ko takleef di, pas jo baath unhone kahi thi, Allah ne unhe us se bari farma diya, aur wo Allah ke nazdeek ba izzath thein |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اے ایمان والو! نہ بن جانا ان (بد بختوں ) کی طرح جنہوں نے موسیٰ کو ستایا۔ پس بری کری دیا للہ تعالیٰ نے اس سے جو انہوں نے کہا اور آپ کے نزدیک بڑی شان والے تھے |
Muhammad Tahir Ul Qadri اے ایمان والو! تم اُن لوگوں کی طرح نہ ہوجانا جنہوں نے موسٰی (علیہ السلام) کو (گستاخانہ کلمات کے ذریعے) اذیت پہنچائی، پس اللہ نے انہیں اُن باتوں سے بے عیب ثابت کردیا جو وہ کہتے تھے، اور وہ (موسٰی علیہ السلام) اللہ کے ہاں بڑی قدر و منزلت والے تھے |
Muhammad Taqi Usmani اے ایمان والو ! ان لوگوں کی طرح نہ بن جانا جنہوں نے موسیٰ کو ستایا تھا، پھر اللہ نے ان کو ان باتوں سے بری کردیا جو ان لوگوں نے بنائی تھیں اور وہ اللہ کے نزدیک بڑے رتبے والے تھے۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi ایمان والو خبردار ان کے جیسے نہ بن جاؤ جنہوں نے موسٰی علیھ السّلام کو اذیت دی تو خدا نے انہیں ان کے قول سے بری ثابت کردیا اور و ہ اللہ کے نزدیک ایک باوجاہت انسان تھے |