Quran with Hindustani translation - Surah Saba’ ayat 41 - سَبإ - Page - Juz 22
﴿قَالُواْ سُبۡحَٰنَكَ أَنتَ وَلِيُّنَا مِن دُونِهِمۖ بَلۡ كَانُواْ يَعۡبُدُونَ ٱلۡجِنَّۖ أَكۡثَرُهُم بِهِم مُّؤۡمِنُونَ ﴾
[سَبإ: 41]
﴿قالوا سبحانك أنت ولينا من دونهم بل كانوا يعبدون الجن أكثرهم بهم﴾ [سَبإ: 41]
Muhammad Junagarhi Woh kahen gay teri zaat pak hai aur humara wali to tu hai na kay yeh bulkay yeh log jinno ki ibadat kiya kertay thay inn mein kay aksar ka unhi per eman tha |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim wo kahenge teri zaath paak hai aur hamaara wali to, tu hai , na ke ye, balke ye log jino ki ibaadath karte thein, un mein ke aksar ka unhee par imaan tha |
Muhammad Karam Shah Al Azhari فرشتے عرض کریں گے تو پاک ہے ہر شرک سے ، ہمارا مالک تو ہے ہمارا ان سے کیا واسطہ بلکہ یہ تو جنوں کی عبادت کیا کرتے تھے ۔ ان میں سے اکثر ان پر ایمان رکھتے تھے |
Muhammad Tahir Ul Qadri وہ عرض کریں گے: تو پاک ہے تو ہی ہمارا دوست ہے نہ کہ یہ لوگ، بلکہ یہ لوگ جنات کی پوجا کیا کرتے تھے، ان میں سے اکثر اُنہی پر ایمان رکھنے والے ہیں |
Muhammad Taqi Usmani وہ کہیں گے کہ : ہم تو آپ کی ذات کی پاکی بیان کرتے ہیں، ہمارا تعلق آپ سے ہے، ان لوگوں سے نہیں۔ دراصل یہ تو جنات کی عبادت کیا کرتے تھے۔ ان میں سے اکثر لوگ انہی کے معتقد تھے۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi تو وہ عرض کریں گے کہ تو پاک و بے نیاز اور ہمارا ولی ہے یہ ہمارے کچھ نہیں ہیں اور یہ جنّات کی عبادت کرتے تھے اور ان کی اکثریت ان ہی پر ایمان رکھتی تھی |