Quran with Hindustani translation - Surah Saba’ ayat 42 - سَبإ - Page - Juz 22
﴿فَٱلۡيَوۡمَ لَا يَمۡلِكُ بَعۡضُكُمۡ لِبَعۡضٖ نَّفۡعٗا وَلَا ضَرّٗا وَنَقُولُ لِلَّذِينَ ظَلَمُواْ ذُوقُواْ عَذَابَ ٱلنَّارِ ٱلَّتِي كُنتُم بِهَا تُكَذِّبُونَ ﴾
[سَبإ: 42]
﴿فاليوم لا يملك بعضكم لبعض نفعا ولا ضرا ونقول للذين ظلموا ذوقوا﴾ [سَبإ: 42]
Muhammad Junagarhi Pus aaj tum mein say koi (bhi) kiss kay liye (bhi kissi qisam kay) nafa nuksan ka malik na hoga. Aur hum zalimo say keh den gay kay iss aag ka maza chakho jissay tum jhutlatay rahey |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim pas aaj tum se koyi (bhi) kisi ke liye (bhi kisi qism ke) nafa nuqsaan ka maalik na hoga aur hum zaalimo se keh denge ke us aag ka azaab chako, jise tum jhutlaate rahe |
Muhammad Karam Shah Al Azhari پس آج تم میں سے کوئی ایک دوسرے کو نہ نفع پہنچانے کی قدرت رکھتا ہے اور نہ نقصان کی ۔ اور ہم کہیں گے جنہوں نے ظلم کیا تھا کہ چکّھو آتشِ (جہنم) کا عذاب جس کو تم جھٹلایا کرتے تھے |
Muhammad Tahir Ul Qadri پس آج کے دن تم میں سے کوئی نہ ایک دوسرے کے نفع کا مالک ہے اور نہ نقصان کا، اور ہم ظالموں سے کہیں گے: دوزخ کے عذاب کا مزہ چکھو جسے تم جھٹلایا کرتے تھے |
Muhammad Taqi Usmani لہذا آج تم میں سے کوئی نہ کسی کو کوئی فائدہ پہنچانے کا اختیار رکھتا ہے، نہ نقصان پہنچانے کا۔ اور جن لوگوں نے ظلم کی روش اختیار کی تھی، ان سے ہم کہیں گے کہ : اس آگ کا مزہ چکھو جس کو تم جھٹلایا کرتے تھے۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi پھر آج کوئی کسی کے نفع اور نقصان کا مالک نہیں ہوگا اور ہم ظلم کرنے والوں سے کہیں گے کہ اس جہّنم کے عذاب کا مزہ چکھو جس کی تکذیب کیا کرتے تھے |