Quran with Hindustani translation - Surah Az-Zumar ayat 52 - الزُّمَر - Page - Juz 24
﴿أَوَلَمۡ يَعۡلَمُوٓاْ أَنَّ ٱللَّهَ يَبۡسُطُ ٱلرِّزۡقَ لِمَن يَشَآءُ وَيَقۡدِرُۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَأٓيَٰتٖ لِّقَوۡمٖ يُؤۡمِنُونَ ﴾
[الزُّمَر: 52]
﴿أو لم يعلموا أن الله يبسط الرزق لمن يشاء ويقدر إن في﴾ [الزُّمَر: 52]
Muhammad Junagarhi Kiya enhen yeh maloom nahi kay Allah Taalaa jiss kay liye chahye rozi kushadah ker deta hai aur tang (bhi) eman laney walon kay liye iss mein (bari bari) nishaniyan hain |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim kya unhe ye maloom nahi ke Allah ta’ala jis ke liye chaahe, rozi kushaada kar deta hai aur tang (bhi), imaan laane waalo ke liye is mein (badi badi) nishaaniya hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari کیا وہ نہیں جانتے کہ بےشک اللہ تعالیٰ کشادہ عطا فرماتا ہے رزق جس کو چاہتا ہے اور تنگ کر دیتا ہے (جسکو چاہتاہے) یقیناً اس (تقسیم رزق) میں اس کی (حکمت کی) نشانیاں ہیں اہل ایمان کے لیے |
Muhammad Tahir Ul Qadri اور کیا وہ نہیں جانتے کہ اللہ جس کے لئے چاہتا ہے رزق کشادہ فرما دیتا ہے اور (جس کے لئے چاہتا ہے) تنگ کر دیتا ہے، بے شک اس میں ایمان رکھنے والوں کے لئے نشانیاں ہیں |
Muhammad Taqi Usmani اور کیا انہیں یہ معلوم نہیں ہے کہ اللہ جس کے لیے چاہتا ہے، رزق میں وسعت کردیتا ہے، اور وہی تنگی بھی کردیتا ہے ؟ یقینا اس میں ان لوگوں کے لیے بڑی نشانیاں ہیں جو ایمان لاتے ہیں۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi کیا انہیں یہ نہیں معلوم ہے کہ اللہ ہی جس کے رزق کو چاہتا ہے وسیع کردیتا ہے اور جس کے رزق کو چاہتا ہے تنگ کردیتا ہے. ان معاملات میں صاحبان ه ایمان کے لئے بہت سی نشانیاں پائی جاتی ہیں |