×

اور انسان کو جب کبھی کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو وه خوب 39:8 Hindustani translation

Quran infoHindustaniSurah Az-Zumar ⮕ (39:8) ayat 8 in Hindustani

39:8 Surah Az-Zumar ayat 8 in Hindustani (الباكستانية)

Quran with Hindustani translation - Surah Az-Zumar ayat 8 - الزُّمَر - Page - Juz 23

﴿۞ وَإِذَا مَسَّ ٱلۡإِنسَٰنَ ضُرّٞ دَعَا رَبَّهُۥ مُنِيبًا إِلَيۡهِ ثُمَّ إِذَا خَوَّلَهُۥ نِعۡمَةٗ مِّنۡهُ نَسِيَ مَا كَانَ يَدۡعُوٓاْ إِلَيۡهِ مِن قَبۡلُ وَجَعَلَ لِلَّهِ أَندَادٗا لِّيُضِلَّ عَن سَبِيلِهِۦۚ قُلۡ تَمَتَّعۡ بِكُفۡرِكَ قَلِيلًا إِنَّكَ مِنۡ أَصۡحَٰبِ ٱلنَّارِ ﴾
[الزُّمَر: 8]

اور انسان کو جب کبھی کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو وه خوب رجوع ہو کر اپنے رب کو پکارتا ہے، پھر جب اللہ تعالیٰ اسے اپنے پاس سے نعمت عطا فرمادیتا ہے تو وه اس سے پہلے جو دعا کرتا تھا اسے (بالکل) بھول جاتا ہے اور اللہ تعالیٰ کے شریک مقرر کرنے لگتا ہے جس سے (اوروں کو بھی) اس کی راه سے بہکائے، آپ کہہ دیجئے! کہ اپنے کفر کا فائده کچھ دن اور اٹھالو، (آخر) تو دوزخیوں میں ہونے واﻻ ہے

❮ Previous Next ❯

ترجمة: وإذا مس الإنسان ضر دعا ربه منيبا إليه ثم إذا خوله نعمة, باللغة الباكستانية

﴿وإذا مس الإنسان ضر دعا ربه منيبا إليه ثم إذا خوله نعمة﴾ [الزُّمَر: 8]

Muhammad Junagarhi
Aur insan ko jab kabhi koi takleef phonchti hai to woh khoob rujoo hoker apnay rab ko pukarta hai phir jab Allah Taalaa ussay apnay pass say nemat ata farma deta hai to woh iss say pehlay jo dua kerta tha (ussay) bhool jata hai aur Allah Taalaa kay shareek muqarrar kerney lagta hai jiss say (auron ko bhi) uss ki raah say behkaye aap keh dijiye! Kay apnay kufur ka faeedah kuch din aur utha lo (aakhir) tu dozakhiyon mein honey wala hai
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim
aur insaan ko jab kabhi koyi takleef pahonchti hai, to wo qoob rujo ho kar apne rab ko pukaarta hai, phir jab Allah ta’ala ose apne paas se nemath ata farma deta hai, to wo us se pehle jo dua karta tha, ose bilkul bhool jaata hai aur Allah ta’ala ke shareek muqarrar karne lagta hai, jis se (auro ko bhi) us ki raah se behkaaye, aap keh dijiye! ke apne kufr ka faayeda kuch din aur uthaalo (aaqir) tu dozakhiyo mein hone waala hai
Muhammad Karam Shah Al Azhari
اور جب پہنچتی ہے انسان کو کوئی تکلیف (اسوقت) پکارتا ہے اپنے رب کو دل سے رجوع کرتے ہوئے اس کی طرف پھر جب عطا کرتا ہے اسے نعمت اپنی (جناب) سے تو بھول جاتا ہے اس تکلیف کو جس کے لیے فریاد کرتا رہا تھا اس سے پہلے، اور بناتا ہے اللہ کو ہم مثل تاکہ بہکا دے اس کی راہ سے ۔ (اے مصطفی! آپ اسے) فرمائیے لطف اٹھا لے اپنے کفر سے تھوڑے دن بیشک تو دوزخیوں میں سے ہے
Muhammad Tahir Ul Qadri
اور جب انسان کو کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو وہ اپنے رب کو اسی کی طرف رجوع کرتے ہوئے پکارتا ہے، پھر جب (اللہ) اُسے اپنی جانب سے کوئی نعمت بخش دیتا ہے تو وہ اُس (تکلیف) کو بھول جاتا ہے جس کے لئے وہ پہلے دعا کیا کرتا تھا اور (پھر) اللہ کے لئے (بتوں کو) شریک ٹھہرانے لگتا ہے تاکہ (دوسرے لوگوں کو بھی) اس کی راہ سے بھٹکا دے، فرما دیجئے: (اے کافر!) تو اپنے کُفر کے ساتھ تھوڑا سا (ظاہری) فائدہ اٹھا لے، تو بے شک دوزخیوں میں سے ہے
Muhammad Taqi Usmani
اور جب انسان کو کوئی تکلیف چھو جاتی ہے تو وہ اپنے پروردگار کو اسی سے لو لگا کر پکارتا ہے، پھر جب وہ انسان کو اپنی طرف سے کوئی نعمت بخش دیتا ہے تو وہ اس (تکلیف) کو بھول جاتا ہے جس کے لیے پہلے اللہ کو پکار رہا تھا، اور اللہ کے لیے شریک گھڑ لیتا ہے، جس کے نتیجے میں دوسروں کو بھی اللہ کے راستے سے بھٹکاتا ہے۔ کہہ دو کہ : کچھ دن اپنے کفر کے مزے اڑالے، یقینا تو دوزخ والوں میں شامل ہے۔
Syed Zeeshan Haider Jawadi
اور جب انسان کو کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو پوری توجہ کے ساتھ پروردگار کو آواز دیتا ہے پھر جب وہ اسے کوئی نعمت دے دیتا ہے تو جس بات کے لئے اس کو پکار رہا تھا اسے یکسر نظرانداز کردیتا ہے اور خدا کے لئے مثل قرار دیتا ہے تاکہ اس کے راستے سے بہکا سکے تو آپ کہہ دیجئے کہ تھوڑے دنوں اپنے کفر میں عیش کرلو اس کے بعد تو تم یقینا جہّنم والوں میں ہو
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek