Quran with Hindustani translation - Surah An-Nisa’ ayat 111 - النِّسَاء - Page - Juz 5
﴿وَمَن يَكۡسِبۡ إِثۡمٗا فَإِنَّمَا يَكۡسِبُهُۥ عَلَىٰ نَفۡسِهِۦۚ وَكَانَ ٱللَّهُ عَلِيمًا حَكِيمٗا ﴾
[النِّسَاء: 111]
﴿ومن يكسب إثما فإنما يكسبه على نفسه وكان الله عليما حكيما﴾ [النِّسَاء: 111]
Muhammad Junagarhi Aur jo gunah kerta hai uss ka bojh ussi per hai aur Allah bakhoobi janney wala aur poori hikmat wala hai |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim aur jo gunaah karta hai us ka boojh osi par hai,aur Allah ba-qoobi jaanne waala aur puri hikmath waala hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اور جو کمائے گناہ کو تو وہ کماتا ہے اسے اپنے لیے اور اللہ تعالیٰ علیم (و) حکیم ہے۔ |
Muhammad Tahir Ul Qadri اور جو شخص کوئی گناہ کرے تو بس وہ اپنی ہی جان پر (اس کا وبال عائد) کر رہا ہے اور اللہ خوب جاننے والا بڑی حکمت والا ہے |
Muhammad Taqi Usmani اور جو شخص کوئی گناہ کمائے، تو وہ اس کمائی سے خود اپنے آپ کو نقصان پہنچاتا ہے، اور اللہ پورا علم بھی رکھتا ہے، حکمت کا بھی مالک ہے۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اور جو قصدا گناہ کرتا ہے وہ اپنے ہی خلاف کرتا ہے اور خدا سب کا جاننے والا ہے اور صاحبِ حکمت بھی ہے |