Quran with Hindustani translation - Surah An-Nisa’ ayat 73 - النِّسَاء - Page - Juz 5
﴿وَلَئِنۡ أَصَٰبَكُمۡ فَضۡلٞ مِّنَ ٱللَّهِ لَيَقُولَنَّ كَأَن لَّمۡ تَكُنۢ بَيۡنَكُمۡ وَبَيۡنَهُۥ مَوَدَّةٞ يَٰلَيۡتَنِي كُنتُ مَعَهُمۡ فَأَفُوزَ فَوۡزًا عَظِيمٗا ﴾
[النِّسَاء: 73]
﴿ولئن أصابكم فضل من الله ليقولن كأن لم تكن بينكم وبينه مودة﴾ [النِّسَاء: 73]
Muhammad Junagarhi Aur agar tumhen Allah Taalaa ka koi fazal mill jaye to iss tarah kay goya tum mein inn mein dost thi hi nahi kehtay hain kaash! Mein bhi inn kay humrah hota to bari kaamyaabi ko phonchta |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim aur agar tumhe Allah ta’ala ka koyi fazal mil jaaye to us tarah ke goya tum mein un mein dosti thi hee nahi, kehte hai ke kaash! main bhi un ke hamraah hota to badi kamyaabi ko pahonchta |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اور اگر ملے تمھیں فجل (فتح اور مال غنیمت) اللہ کی مہربای سے تو ضرور کہے جیسے نہیں تھی چھارے درمیان اور اس کے درمیاں کوئی دوستی کاش میں بھی ہوتا ان کے ھمراہ تو حاصل کرتا بڑی کامیابی۔ |
Muhammad Tahir Ul Qadri اور اگر تمہیں اللہ کی جانب سے کوئی نعمت نصیب ہو جائے تو (پھر) یہی (منافق افسوس کرتے ہوئے) ضرور (یوں) کہے گا گویا تمہارے اور اس کے درمیان کچھ دوستی ہی نہ تھی کہ اے کاش! میں ان کے ساتھ ہوتا تو میں بھی بڑی کامیابی حاصل کرتا |
Muhammad Taqi Usmani اور اگر اللہ کی طرف سے کوئی فضل (یعنی فتح اور مال غنیمت) تمہارے ہاتھ آئے تو وہ کہے گا گویا تمہارے اور اس کے درمیان کبھی کوئی دوستی تو تھی ہی نہیں۔ کہ کاش میں بھی ان لوگوں کے ساتھ ہوتا تو بہت کچھ میرے بھی ہاتھ لگ جاتا۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اور اگر تمہیں خدائی فضل و کرم مل گیا تو اس طرح جیسے تمہارے ان کے درمیان کبھی دوستی ہی نہیں تھی کہنے لگیں گے کہ کاش ہم بھی ان کے ساتھ ہوتے اور کامیابی کی عظیم منزل پر فائز ہوجاتے |