Quran with Urdu translation - Surah An-Nisa’ ayat 73 - النِّسَاء - Page - Juz 5
﴿وَلَئِنۡ أَصَٰبَكُمۡ فَضۡلٞ مِّنَ ٱللَّهِ لَيَقُولَنَّ كَأَن لَّمۡ تَكُنۢ بَيۡنَكُمۡ وَبَيۡنَهُۥ مَوَدَّةٞ يَٰلَيۡتَنِي كُنتُ مَعَهُمۡ فَأَفُوزَ فَوۡزًا عَظِيمٗا ﴾
[النِّسَاء: 73]
﴿ولئن أصابكم فضل من الله ليقولن كأن لم تكن بينكم وبينه مودة﴾ [النِّسَاء: 73]
Abul Ala Maududi Aur agar Allah ki taraf se tumpar fazal ho to kehta hai aur is tarah kehta hai ke goya tumhare aur uske darmiyaan muhabbat ka to koi taaluq tha hi nahin ke kaash main bhi inke saath hota to bada kaam ban jata |
Ahmed Ali اور اگر الله کی طرف سے تم پر فضل ہو تو اس طرح کہنے لگتا ہے کہ گویا تمہارے اور اس کے درمیان دوستی کا کوئی تعلق ہی نہیں کہ کاش میں بھی ان کے ساتھ ہوتا تو بڑی مراد پاتا |
Fateh Muhammad Jalandhry اور اگر خدا تم پر فضل کرے تو اس طرح سے کہ گویا تم میں اس میں دوستی تھی ہی نہیں (کہ افسوس کرتا اور) کہتا ہے کہ کاش میں بھی ان کے ساتھ ہوتا تو مقصد عظیم حاصل کرتا |
Mahmood Ul Hassan اور اگر تم کو پہنچا فضل اللہ کی طرف سے تو اس طرح کہنے لگے گا کہ گویا نہ تھی تم میں اور اس میں کچھ دوستی اے کاش کہ میں ہوتا انکے ساتھ تو پاتا بڑی مراد [۱۱۸] |
Muhammad Hussain Najafi اور اگر تم پر اللہ کا فضل و کرم ہو (فتح ہو اور مالِ غنیمت مل جائے) تو کہتا ہے جیسے اس کے اور تمہارے درمیان کبھی محبت اور دوستی تھی ہی نہیں کہ کاش میں بھی ان کے ساتھ ہوتا تو بڑی کامیابی حاصل کرتا۔ |