Quran with Hindustani translation - Surah Ghafir ayat 15 - غَافِر - Page - Juz 24
﴿رَفِيعُ ٱلدَّرَجَٰتِ ذُو ٱلۡعَرۡشِ يُلۡقِي ٱلرُّوحَ مِنۡ أَمۡرِهِۦ عَلَىٰ مَن يَشَآءُ مِنۡ عِبَادِهِۦ لِيُنذِرَ يَوۡمَ ٱلتَّلَاقِ ﴾
[غَافِر: 15]
﴿رفيع الدرجات ذو العرش يلقي الروح من أمره على من يشاء من﴾ [غَافِر: 15]
Muhammad Junagarhi Buland darjon wala arash ka malik woh apnay bandon mein say jiss per chahata hai wahee nazil kerta farmata hai takay woh mulaqat kay din say daraye |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim bulandh darjo waala arsh ka maalik, wo apne bandho mein se jis par chaahta hai, wahi nazil farmaata hai, ta ke wo mulaqaath ke din se daraaye |
Muhammad Karam Shah Al Azhari بلند درجات پر فائز کرنے والا ، عرش کا مالک نازل فرماتا ہے وحی اپنے فضل سے اپنے بندوں میں سے جس پر چاہتا ہے تاکہ وہ ڈرائے ملاقات کے دن سے |
Muhammad Tahir Ul Qadri درجات بلند کرنے والا، مالکِ عرش، اپنے بندوں میں سے جس پر چاہتا ہے روح (یعنی وحی) اپنے حکم سے القاء فرماتا ہے تاکہ وہ (لوگوں کو) اکٹھا ہونے والے دن سے ڈرائے |
Muhammad Taqi Usmani وہ اونچے درجوں والا، عرش کا مالک ہے۔ وہ اپنے بندوں سے جس پر چاہتا ہے اپنے حکم سے روح (یعنی وحی) نازل کردیتا ہے تاکہ ملاقات کے اس دن سے (لوگوں کو) خبردار کرے |
Syed Zeeshan Haider Jawadi وہ خدا بلند درجات کا مالک اور صاحبِ عرش ہے وہ اپنے بندوں میں سے جس پر چاہتا ہے اپنے حکم سے وحی کو نازل کرتا ہے تاکہ ملاقات کے دن سے لوگوں کو ڈرائے |