Quran with Hindustani translation - Surah Ghafir ayat 16 - غَافِر - Page - Juz 24
﴿يَوۡمَ هُم بَٰرِزُونَۖ لَا يَخۡفَىٰ عَلَى ٱللَّهِ مِنۡهُمۡ شَيۡءٞۚ لِّمَنِ ٱلۡمُلۡكُ ٱلۡيَوۡمَۖ لِلَّهِ ٱلۡوَٰحِدِ ٱلۡقَهَّارِ ﴾
[غَافِر: 16]
﴿يوم هم بارزون لا يخفى على الله منهم شيء لمن الملك اليوم﴾ [غَافِر: 16]
Muhammad Junagarhi Jiss din sab log zahir hojayen gay unn ki koi cheez Allah say pocheedah na rahey gi. Aaj kiss ki baadshahi hai? Faqat Allah wahid-o-qahar ki |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim jis din sab log zaaher ho jayenge, un ki koyi cheez Allah se poshida na rahegi, aaj kis ki badshaahi hai? faqt Allah waahed wa qah-haar hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari وہ دن جب وہ ظاہر ہوں گے پوشیدہ نہ ہو گی اللہ تعالیٰ پر ان کے حالات سے کوئی شے کس کی بادشاہی ہے آج؟ (کسی کی نہیں) صرف اللہ کی جو واحد (اور) قہار ہے |
Muhammad Tahir Ul Qadri جس دن وہ سب (قبروں سے) نکل پڑیں گے اور ان (کے اعمال) سے کچھ بھی اللہ پر پوشیدہ نہ رہے گا، (ارشاد ہوگا:) آج کس کی بادشاہی ہے؟ (پھر ارشاد ہوگا:) اللہ ہی کی جو یکتا ہے سب پر غالب ہے |
Muhammad Taqi Usmani جس دن وہ سب کھل کر سامنے آجائیں گے، اللہ سے ان کی کوئی چیز پوشیدہ نہیں ہوگی۔ (کہا جائے گا :) کس کی بادشاہی ہے آج ؟ (جواب ایک ہی ہوگا کہ :) صرف اللہ کی جو واحد وقہار ہے |
Syed Zeeshan Haider Jawadi جس دن سب نکل کر سامنے آجائیں گے اور خدا پر کوئی بات مخفی نہیں رہ جائے گی - آج کس کا ملک ہے بس خدائے واحد و قہار کا ملک ہے |