Quran with Hindustani translation - Surah Ghafir ayat 20 - غَافِر - Page - Juz 24
﴿وَٱللَّهُ يَقۡضِي بِٱلۡحَقِّۖ وَٱلَّذِينَ يَدۡعُونَ مِن دُونِهِۦ لَا يَقۡضُونَ بِشَيۡءٍۗ إِنَّ ٱللَّهَ هُوَ ٱلسَّمِيعُ ٱلۡبَصِيرُ ﴾
[غَافِر: 20]
﴿والله يقضي بالحق والذين يدعون من دونه لا يقضون بشيء إن الله﴾ [غَافِر: 20]
Muhammad Junagarhi Aur Allah Taalaa theek theek failsa ker dey ga uss kay siwa jihen yeh log pukartay hain woh kissi cheez ka bhi faisla nahi ker saktay be-shak Allah Taalaa khoob sunta khoob dekhta hai |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim aur Alalh ta’ala theek theek faisla kar dega, us ke siva jinhe ye log pukaarte hai, wo kisi cheez ka bhi faisla nahi kar sakte, beshak Allah ta’ala qoob sunta, qoob dekhta hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اور اللہ فیصلہ فرمائے گا حق کے ساتھ اور جنہیں وہ اللہ کے بغیر پکارتے ہیں وہ کسی چیز کا فیصلہ نہیں کر سکتے بےشک اللہ تعالیٰ ہی سب کچھ سننے والا (اور) سب کچھ دیکھنے والا ہے |
Muhammad Tahir Ul Qadri اور اللہ حق کے ساتھ فیصلہ فرماتا ہے، اور جن (بتوں) کو یہ لوگ اللہ کے سوا پوجتے ہیں وہ کچھ بھی فیصلہ نہیں کر سکتے، بے شک اللہ ہی سننے والا، دیکھنے والا ہے |
Muhammad Taqi Usmani اور اللہ برحق فیصلے کرتا ہے اور اسے چھوڑ کر جن (جھوٹے خداؤں) کو یہ پکارتے ہیں، وہ کسی چیز کا فیصلہ نہیں کرسکتے۔ یقیناً اللہ ہی ہے جو ہر بات سنتا، سب کچھ دیکھتا ہے |
Syed Zeeshan Haider Jawadi وہ حق کے ساتھ فیصلہ کرتا ہے اور اس کو چھوڑ کر یہ جن کی عبادت کرتے ہیں وہ تو کوئی فیصلہ بھی نہیں کرسکتے ہیں بیشک اللہ سب کی سننے والا اور سب کچھ دیکھنے والا ہے |