Quran with Hindustani translation - Surah Ghafir ayat 28 - غَافِر - Page - Juz 24
﴿وَقَالَ رَجُلٞ مُّؤۡمِنٞ مِّنۡ ءَالِ فِرۡعَوۡنَ يَكۡتُمُ إِيمَٰنَهُۥٓ أَتَقۡتُلُونَ رَجُلًا أَن يَقُولَ رَبِّيَ ٱللَّهُ وَقَدۡ جَآءَكُم بِٱلۡبَيِّنَٰتِ مِن رَّبِّكُمۡۖ وَإِن يَكُ كَٰذِبٗا فَعَلَيۡهِ كَذِبُهُۥۖ وَإِن يَكُ صَادِقٗا يُصِبۡكُم بَعۡضُ ٱلَّذِي يَعِدُكُمۡۖ إِنَّ ٱللَّهَ لَا يَهۡدِي مَنۡ هُوَ مُسۡرِفٞ كَذَّابٞ ﴾
[غَافِر: 28]
﴿وقال رجل مؤمن من آل فرعون يكتم إيمانه أتقتلون رجلا أن يقول﴾ [غَافِر: 28]
Muhammad Junagarhi Aur aik momin shaks ney ji firaon kay khandan mein say tha aur apna eman chupaye huyey tha kaha kay kiya tum aik shaks ko mehaz iss baat per qatal kertay ho kay woh kehta hai kay mera rab Allah hai aur tumharay rab ki taraf say daleelen ley ker aaya hai agar woh jhoota ho to uss ka jhoot ussi per hai aur agar woh sacha ho to jiss (azab) ka woh tum say wada ker raha hai uss mein say kuch na kuch to tum per aa paray ga Allah Taalaa uss ki rehbari nahi kerta jo hadd say guzar janey walay aur jhootay hon |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim aur ek momin shaqs ne jo feraun ke khandaan mein se tha aur apna imaan chupaaye hoye tha, kaha ke kya tum ek shaqs ko mahez is baath par qatl karte ho, ke wo kehta hai ke mera rab Allah hai aur tumhaare rab ki taraf se dalile le kar aaya hai, agar wo jhuta ho, to us ka jhot osi par hai aur agar wo saccha ho to, jis (azaab) ka wo tum se waada kar raha hai, us mein se kuch na kuch to tum par aa padega, Allah ta’ala us ki rehbari nahi karta, jo hadh se guzar jaane waale aur jhute ho |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اور کہنا لگا ایک مرد مومن جو فرعون کے خاندان سے تھا اور چھپائے ہوئے تھے اپنے ایمان کو کیا تم قتل کرنا چاہتے ہو ایک شخص کو اس وجہ سے کہ وہ کہتا ہے میر اپروردگار اللہ تعالیٰ ہے ، حالانکہ وہ لے آیا ہے تمہارے پاس دلیلیں تمہارے رب کی طرف سے (اسے اپنے حال پر رہنے دو) اگر وہ حقیقتاً جھوٹا ہے تو اس کے جھوٹ کی شامت اس پر ہو گی اور اگر وہ سچا ہوا (اور تم نے اس کو گزند پہنچائی) تو ضرور پہنچے گا تمہیں عذاب جس کا اس نے تم سے وعدہ کیا ہے بیشک اللہ تعالیٰ ہدایت نہیں دیتا اسے جو حد سے بڑھنے والا ، بہت جھوٹ بولنے والا ہو |
Muhammad Tahir Ul Qadri اور ملّتِ فرعون میں سے ایک مردِ مومن نے کہا جو اپنا ایمان چھپائے ہوئے تھا: کیا تم ایک شخص کو قتل کرتے ہو (صرف) اس لئے کہ وہ کہتا ہے: میرا رب اللہ ہے، اور وہ تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے واضح نشانیاں لے کر آیا ہے، اور اگر (بالفرض) وہ جھوٹا ہے تو اس کے جھوٹ کا بوجھ اسی پر ہوگا اور اگر وہ سچا ہے تو جس قدر عذاب کا وہ تم سے وعدہ کر رہا ہے تمہیں پہنچ کر رہے گا، بے شک اللہ اسے ہدایت نہیں دیتا جو حد سے گزرنے والا سراسر جھوٹا ہو |
Muhammad Taqi Usmani اور فرعون کے خاندان میں سے ایک مومن شخص جو ابھی تک اپنا ایمان چھپائے ہوئے تھا بول اٹھا کہ کیا تم ایک شخص کو صرف اس لیے قتل کر رہے ہو کہ وہ کہتا ہے میرا پروردگار اللہ ہے ؟ حالانکہ وہ تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سے روشن دلیلیں لے کر آیا ہے۔ اور اگر وہ جھوٹا ہی ہو تو اس کا جھوٹ اسی پر پڑے گا اور اگر سچا ہو تو جس چیز سے وہ تمہیں ڈرا رہا ہے اس میں کچھ تو تم پر آ ہی پڑے گی اللہ کسی ایسے شخص کو ہدایت نہیں دیتا جو حد سے گذر جانے والا (اور) جھوٹ بولنے کا عادی ہو۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اور فرعون والوں میں سے ایک مرد مومن نے جو اپنے ایمان کو حُھپائے ہوئے تھا یہ کہا کہ کیا تم لوگ کسی شخص کو صرف اس بات پر قتل کررہے ہو کہ وہ کہتا ہے کہ میرا پروردگار اللہ ہے اور وہ تمہارے رب کی طرف سے کھلی ہوئی دلیلیں بھی لے کر آیا ہے اور اگر جھوٹا ہے تو اس کے جھوٹ کا عذاب اس کے سر ہوگا اور اگر سچا نکل آیا تو جن باتوں سے ڈرا رہا ہے وہ مصیبتیں تم پر نازل بھی ہوسکتی ہیں - بیشک اللہ کسی زیادتی کرنے والے اور جھوٹے کی رہنمائی نہیں کرتا ہے |